حمید احمد خاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
حمید احمد خاں
معلومات شخصیت
پیدائش 1 نومبر 1902  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 22 مارچ 1974 (72 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر

ادیب، محقق، ماہر تعلیم، لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھ برس کے تھے کہ ان کے والد مولوی سراج الدین احمد خاں کا انتقال ہو گیا۔ ابتدائی تعلیم وزیر آباد میں حاصل کی۔ تحریک خلافت سے متاثر ہو کر حیدرآباد دکن چلے گئے۔ بی۔اے کی ڈگری جامعہ عثمانیہ حیدرآباد سے اور ایم۔اے کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی۔ بعد ازاں کیمبرج یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور وہاں سے ایم۔ اے ’’لٹ‘‘ کی سند حاصل کی۔ اسلامیہ کالج لاہور میں انگریزی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ اور پروفیسر محمد شریف کے مستعفی ہونے کے بعد پرنسپل ہو گئے۔ 1968ء میںپنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنائے گئے۔ 1971ء میں مستعفی ہو گئے اور مجلس ترقی ادب کے ناظم مقرر ہوئے۔ غالب و اقبال کے مداح تھے۔ 1976ء میں آپ کے خطبات و مقالات کا مجموعہ ’’تعلیم و تہذیب‘‘ مجلس ترقی ادب کے زیر اہتمام شائع ہوا۔