حمیرا جمیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

حمیرا جمیل (ولادت: 3 مئی 1996ء) پاکستانی مصنفہ، افسانہ نگار، کالم نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔[حوالہ درکار] کلام اقبال اردو (مطالب و شرح) لکھنے والی پہلی خاتون مصنفہ ہیں۔[حوالہ درکار]

ولادت[ترمیم]

حمیرا بنت جمیل احمد مغل 3 مئی 1996ء کو ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں۔[حوالہ درکار]

تعلیم[ترمیم]

قرآن مجید کی تعلیم گھر سے حاصل کی. گاؤں کے قریبی اسکول سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ میٹرک کا امتحان اچھے نمبرو ں سے پاس کیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج سیالکوٹ سے ایف اے پاس کیا۔ بی ایس آنر اردو 2017ء میں گورنمٹ کالج وؤمن یونیورسٹی، سیالکوٹ سے اور اسی یونیورسٹی سے ایم ایس اردو 2019ء میں پاس کیا۔ مقالے کا موضوع "قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ" استاد محترم ڈاکٹر طاہر عباس طیب کی نگرانی میں مکمل کیا۔[حوالہ درکار]

تدریس[ترمیم]

درس و تدریس سے منسلک ہیں. سیالکوٹ کے مختلف کالجز میں تدریسی فرائض سرانجام دے چکی ہیں اور دے رہی ہیں۔[حوالہ درکار]

کالم نویسی[ترمیم]

2013ء میں کالم نویسی کا آغاز کیا، معدودے چند کالمز کے عنوانات مع اخبارات کے نام درج ذیل ہیں:

  • اقبال کا تصور ملت، روزنامہ نوائے شمال سیالکوٹ
  • اعظم کمال کی شاعری روایت سے جدیدیت کا سنگم، دھنک رنگ ، اٹک
  • ایک دل نواز شخصیت، دھنک رنگ ،اٹک
  • ڈاکٹر منور ہاشمی کی شعری بصیرت، دھنک رنگ ،اٹک
  • مسلمان نوجوانوں کی شخصیت سازی اور فلسفہ اقبال....روزنامہ دستور، گوجرانوالہ

حمیرا جمیل کے کالمز کا مجموعہ بھی شائع ہو چکا ہے۔[1]

ادبی سفر[ترمیم]

حمیرا نے کسی سے باقاعدہ لکھنا نہیں سیکھا ان میں یہ خداد صلاحیت پیدا ہوئی۔ معاشرتی رویوں کو صفحہ قرطاس پر اتارتی رہیں جو فن کی شکل اختیار کر گیا۔ پہلی تحریر 2014ء میں "بلدیاتی الیکشن" کے حوالے سے "روزنامہ نیا اخبار " میں چھپی۔ افسانہ "سڑک" کے نام سے لکھا لیکن غیر مطبوعہ ہی رہا لیکن آخر کار لکھنے کے شوق نے مجبور کر دیا کے افسانوی مجموعہ "درد کا سفر " چھپوایا جائے۔ درد بھی ختم نہیں ہوا اور سفر بھی جاری ہے "درد کاسفر" کالم نگاری کے مجموعے "تلخ حقیقت" کی طرف لے گیا جو صرف اب شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے ہی متعلق لکھنے تک محدود ہے اس میں مہارت تامہ حاصل ہے۔[2][3]

تصانیف[ترمیم]

  1. درد کا سفر (افسانوی مجموعہ) 2017ء
  2. تلخ حقیقت (کالم نگاری کا مجموعہ) 2018ء
  3. بیان اقبال مرتبہ (فکر اقبال کا توضیحی بیان)2018ء
  4. بانگ درا مطالب و شرح (2019ء)
  5. بال جبریل مطالب و شرح( 2019ء)
  6. ضرب کلیم مطالب و شرح( 2019ء)
  7. ارمغان حجاز مطالب و شرح (2019ء)
  8. کلیات کلام اقبال اردو مطالب و شرح( 2020ء)
  9. اقبال لاہور میں (9 نومبر 2020ء)
  10. ایم ایس اردو مقالہ

قیام پاکستان کے بعد اقبال شناسی میں خواتین کا حصہ(زیر طبع)[4][5]

اعزازات و ایوارڈ[ترمیم]

Bahria university islamabad Iqbal chair. Research presentation. Dr Tahir Abbas Tayib & Humaira jamil

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://lrc.umt.edu.pk/cgi-bin/koha/opac-search.pl?q=au:%22%5BAllama%20Muhammad%5D%20Iqbal%22
  2. http://daanish.pk/41980
  3. http://www.urdulinks.com/urj/?p=3960
  4. https://www.punjnud.com/authors/Humaira-Jamil
  5. "حمیرا جمیل کی افسانہ نگاری۔۔پروفیسر مہر سخاوت حسین". 23 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ.