حمیرا حسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمیرا حسن
تفصیل=
تفصیل=

معلومات شخصیت
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی

حمیرا حسن فارن سروس سے وابستہ پاکستان کی ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں۔ جنھوں نے وزارت خارجہ میں بہت سے اہم عہدوں پر تعینات رہ کر ان چند خواتین میں جگہ بنائی جنہیں ایک عزت و مرتبہ حاصل ہے وہ سپین اور اندورا میں موجودہ سفیر ہیں۔ [1]

حمیرا حسن کی ایک بیٹی ہے۔ [1]

جنوری 2003ء اور جنوری 2005ء کے درمیان وہ رومانیہ میں سفیر کے ساتھ ساتھ مالڈووا اور بلغاریہ میں بھی اپنے فرائض ادا لر رہی تھیں۔ [1]

آنہوں نے مارچ 1977ء میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی تھی اور جنوری 1978ء تا ستمبر 1987ء تک وزارت خارجہ، اسلام آباد میں بطور ڈیسک آفیسر اور پروٹوکول، جنوبی ایشیا، یورپ اور یو این ڈویژنز میں ڈائریکٹر خدمات انجام دیں۔اکتوبر 1987ء تا جنوری 1991ء تک انھیں قونصل، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، ٹورنٹو، کینیڈا میں اپنے فرائض ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی فروری 1991ء تا اکتوبر 1994ء تک وہ فرسٹ سیکرٹری/ کونسلر، سفارت خانہ پاکستان، میڈرڈ رہیں جبکہ جنوری 1995ء تا دسمبر 1996ء وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بطور ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعظم کے سماجی شعبوں کے مشیر رہیں۔ اور جنوری 1997ء تا جولائی 1998ء ڈائریکٹر جنرل برائے پالیسی پلاننگ، وزارت خارجہ، اسلام آباد کے طور پر مصروف کار رہیں نیز اگست 1998ء تا دسمبر 2002ء وزیر/ ڈپٹی ہیڈ آف مشن، سفارت خانہ پاکستان، برلن، جرمنی۔ اور جنوری 2003ء تا جنوری 2005ء پاکستان، بخارسٹ، رومانیہ کے سفیر بلغاریہ اور جمہوریہ مالڈووا کے ساتھ ایکریڈیٹیشن کے ساتھ تعینات رہیں فروری 2005ء تا اکتوبر 2007ء ان کو ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری برائے مشرق وسطیٰ اور افریقہ بجھوایا گیا اس کے علاوہ دسمبر 2007ء سے وہ سپین میں پاکستان کی سفیر رہنے کے ساتھ ساتھ انڈورا کی پرنسپلٹی اور اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم، میڈرڈ میں بھی اپنی بہترین کاتکردگی کے ساتھ اپنء فرائض کی بجا آوری میں مگن رہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Profile of Ambassador Embassy of Pakistan in Madrid. Retrieved 4 March 2011