حنا شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حنا شاہ گجرات ریاست کی صنعت کار بیواؤں سے ملاقات کرتے ہوئے
حنا شاہ نریندر مودی کے ساتھ، جو تصویر کھینچے جانے کے وقت گجرات کے وزیر اعلٰی تھے۔
بھارت کی سابق صدر جمہوریہ پرتبھا دیوی پاٹل کی جانب سے استری شکتی پُرسکار یوم خواتین کے موقع پر حاصل کرتے ہوئے۔

حنا شاہ ایک بھارت کی صنعت کار ہے۔ اس نے اپنا کیرئر 1976ء میں پلاسٹک پیاکیجنگ صنعت میں شروع کیا اور تب سے وہ ایک اہم مقرر، لکھاری اور صنعت سازی اور خرد، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی ترقی کی تعلیم کا درس دینے والی کے طور پر شہرت رکھتی ہے۔

وہ کئی ایوارڈز حاصل کر چکی ہے، جن میں بھارت کے صدر جمہوریہ کی جانب سے ملک کی معاشی ترقی میں تعاون کے لیے استری شکتی ایوارڈ، بھارت جیوتی ایوارڈ، ٹائٹن بی مور لیجینڈ خطاب اور پروجکٹ مینیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بہترین پروجکٹ ایوارڈ۔

خواتین کو بااختیار بنانا[ترمیم]

شاہ کا پہلا پروگرام، جس کا عنوان خواتین کی صنعتی ترقی کا پروگرام تھا، گجرات میں 25 خواتین کے ساتھ شروع ہوا، جن میں سے 16 خواتین نے غیر روایتی کاروباروں کو تشکیل دیا اور 2011ء میں سبھی برسرکاروبار تھے۔ 1986ء میں اس نے خود کے صنعتی تجربے کو ترقیاتی پہل کی شکل فراہم کی اور دی انٹرنیشنل سنٹر فار آنٹراپینرشپ اینڈ کیریئر ڈیولپمنٹ (آئی سی ای سی ڈی) شروع کیا

وہ کئی ممالک میں خواتین کے معاشی طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں کو شروع کرنے اور انھیں ادارہ جاتی شکل دینے میں پیش پیش تھی۔ ان ممالک میں زیمبیا، بنگلہ دیش، لیسوتھو، بوٹسوانا، کیمرون، ملائیشیا، فلپائن، اردن، سری لنکا، گیانا، آئیوری کوسٹ اور سینٹ کیٹز شامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  • Interview of Hina Shah, founder, ICECD
  • 2011icecd۔ "Hina Shah, Shital Shah, Shaina Shah - Odissi Classical Dance Dashavatar"۔ YouTube۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  • Sunday, Aug 10, 2008 at 2242 hrs IST (2008-08-10)۔ "When she refuses to stoop"۔ Financialexpress.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  • TNN Jul 14, 2011, 01.21am IST (2011-07-14)۔ "Rural women entrepreneurs felicitated - Times Of India"۔ Articles.timesofindia.indiatimes.com۔ 19 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 
  • "Project Management Institute"۔ Pmi.org.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اگست 2012 

خارجی روابط[ترمیم]