حکایات شرلک ہومز
دی ایڈونچرز آف شرلک ہومز کی پہلی اشاعت کا سرورق | |
| مصنف | سر آرتھر کانن ڈائل |
|---|---|
| اصل عنوان | The Adventures of Sherlock Holmes |
| مترجم | فیروز الدین مرادؔ (اردو) |
| مصور | سڈنی پیجٹ |
| ملک | مملکت متحدہ |
| زبان | انگریزی |
| سلسلہ | شرلک ہومز |
| صنف | سراغ رسانی فکشن |
| ناشر | جارج نیونس لمیٹڈ (انگریزی) دار الاشاعت پنجاب لاہور (اردو) |
تاریخ اشاعت | 1921ء (اردو) |
تاریخ اشاعت انگریری | 14 اکتوبر 1892ء |
| طرز طباعت | مجلد |
| صفحات | 307 290 (اردو) |
| قبل ازاں | ’دی سائن آف فور‘ |
| بعد ازاں | ’یادگار شرلک ہومز‘ |
| ریختہ ای بکس | حکایات شرلک ہومز |
حکایاتِ شرلک ہومز[1] (انگریزی: دی ایڈونچرز آف شرلاک ہومز) بارہ مختلف افسانوں پر مشتمل ایک کتاب ہے جو سر آرتھر کانن ڈائل نے لکھی اور ترتیب دی۔ یہ سب افسانے ڈائل کے مشہور جاسوسی کردار شرلک ہومز پر مبنی تھے۔ اِس کتاب کے مصور سڈنی پیجٹ تھے۔ اس کا ناول کا ترجمہ فیروز الدین مرادؔ نے بہ اجازت سر آرتھر کانن ڈائل ”حکایات شرلک ہومز“[1] کے نام سے کیا اور یہ 1921ء میں شائع ہوا۔[2]
1939ء میں جاری ہونے والی یک نامی فلم جس میں اداکار بیزل ریتھبون اور نائجل بروس نے ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کے کردار نبھائے، دراصل اِس کتاب کے موافق نہیں بنائی گئی تھی بلکہ ولیم جیلٹ کے لکھے ناٹک پر مبنی تھی۔
پس منظر
[ترمیم]یہ شرلک ہومز کے متعلق لکھی پہلی چند افسانوی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جولائی 1891ء سے لے کر جون 1892ء تک دی اسٹرینڈ میگزین میں شائع ہونے والی تمام کہانیاں اس ایک کتاب میں شمار کی گئی ہیں۔ انگلستان میں پہلی مرتبہ اس کتاب کی اشاعت 14 اکتوبر 1892ء کو ناشر جارج نیونس لمیٹڈ نے کی جبکہ امریکا میں اشاعت 15 اکتوبر 1892ء میں ہارپر نے کی۔ کل ملا کر یہ کچھ 14،500 اشاعتیں تھیں۔
فہرست مشمولات
[ترمیم]اس کتاب کی بارہ کہانیاں (بلحاظ اردو ترجمہ) درج ذیل ہیں:[2]
| نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
|---|---|---|
| 1 | شاہ بوہیمیا کی تصویر | 6 |
| 2 | مُڑے ہوئے ہونٹ والا آدمی | 37 |
| 3 | ثمین نیلم | 38 |
| 4 | منقش حلقہ | 61 |
| 5 | شاہی تاج | 88 |
| 6 | بحری معاہدہ | 114 |
| 7 | آخری مسئلہ - یعنی شرلک ہومز کی موت | 146 |
| 8 | شرلک ہومز کی واپسی (خالی گھر والا کارنامہ) | 168 |
| 9 | بوڑھا معمار | 190 |
| 10 | تین طالب علم | 215 |
| 11 | دوسرا دھبہ | 237 |
| 12 | مرنے والا سراغ رساں | 270 |
حوالہ جات
[ترمیم]- 1 2 مرزا حامد بیگ (1987)۔ کتابیاتِ تراجم (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ج 2۔ ص 200
- 1 2 سر آرتھر کانن ڈائل (1 جنوری 1921)۔ حکایات شرلک ہومز۔ ترجمہ از شیخ فیروز الدین مراد (پہلا ایڈیشن)۔ لاہور: دار الاشاعت پنجاب۔
خاتمہ پر مجھے لائق مصنف کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ میری درخواست پر انھوں نے مجھے جملہ 'حکایات شرلک ہومر' کا اردو ترجمہ شائع کرنے کی اجازت نہایت خوشی سے دی ہے۔
| ویکی ذخائر پر حکایات شرلک ہومز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |