حکیم اللہ خان
Appearance
ائیر چیف مارشل حکیم اللہ خان درانی پاک فضائیہ کے بارہویں سربراہ رہے وہ (نو مارچ 1988ء تا 8 مارچ 1991ء) پاکستان فضائیہ کے سربراہ تھے حکیم اللہ خان درانی 15۔اکتوبر 1935ء کو پیدا ہوئے انھوں نے 11جنوری 1957ء کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء دونوں جنگوں میں حصہ لیا اور آخر الذکر جنگ میں ستارہ جرأت کا اعزاز حاصل کیا۔ 9 مارچ 1988ء کو پاک فضائیہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے اور تین برس تک اس منصب پر فائز رہے۔ 8مارچ 1991ء کو اس عہدے سے ریٹائر ہوئے ۔ [1]