حیاتیاتی ٹیکنالوجی
حیاتی ٹیکنالوجی یا حیاتیاتی ٹیکنالوجی (انگریزی: Biotechnology) ایک ہمہ شعبی مضمون ہے جس کی بنیاد سالمی جینیات (مالیکیولر جینیٹکس) خورد بینی حیاتیات (مائیکرو بیالوجی) اور حیاتی کیمیا کے اصولوں پر رکھی گئی ہے۔ یہ انسان کے لیے کوئی نئی سائنس نہیں ہے بلکہ زمانہ قدیم سے یہ ہمارے ساتھ منسلک ہے۔ حیاتی ٹیکنالوجی کا مطالعہ وسیع اور اہم ہونے کی وجہ سے اس کا مفہوم اور تعریف بیان کرنے کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن یورپین فیڈریشن آف بایوٹیکنالوجی (1978ء) کے دیے مفہوم اور تعریف کو کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ”خورد بینی ذی حیات کے خصوصیات یا خلیوں یا اس کے اجزا کو صنعتی سطح پر استعمال یا استحصال میں لاکر انسانی فلاح و بہبود اور روز مرہ زندگی کے لیے ضروری کارآمد محاصلات حاصل کرنے کے سائنسی طریقے کو حیاتی ٹیکنالوجی کہتے ہیں۔“
انسانی فلاح و بہبود کے لیے مزید محاصلات حاصل کرنے کے لیے علم حیاتیات، حیاتی کیمیا، خورد بینی حیاتیات، علم نسلیات (Genetics)، جینی انجینئرنگ (Genetic engineering)، کیمیائی انجینئرنگ (Chemical engineering) وغیرہ کا استعمال حیاتی ٹیکنالوجی کہلاتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر حیاتیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |