حیاتی تابناکی
ظاہری ہیئت
حیاتی تابناکی یا بائیو لیومی نیسین یا حَياتی نورانِيَّت یا حیاتی تنویر (bioluminescence) جاندار اجسام کا روشنی سے پیدا کرنے والا عمل ہوتا ہے۔ ان میں جگنو اور متعدد سمندری جاندار شامل ہیں۔ یہ روشنی اینزائم لیوسی فیریز کی موجودگی میں لیوسی فیریز کی موجودگی میں لیوسی فیرم کی تکسید سے پھوٹتی ہے۔ یعنی ایسا ان اجسام میں موجود کیمیائی مادوں کے آپس میں تعامل کے نتیجے میں واقع ہوتا ہے جس کی پیداوار کے طور پر روشنی توانائی کی صورت میں خارج ہوتی ہے اور ان میں چمک کا باعث بنتی ہے۔ اس قسم کے حیاتی تابناکوں (bioluminescents) میں ایسے کیمیائی مرکبات کہ جو تابناکی کا موجب بنتے ہیں اصل میں فلوریت دار (fluorescent) مادے ہوتے ہیں جو مختلف اقسام کے رنگوں میں چمک اٹھنے (fluoresce) کی خصوصیات رکھتے ہیں؛ ان میں سبز، نیلا، پیلا و سرخ وغیرہ شامل ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]| ویکی ذخائر پر حیاتی تابناکی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |