حیاتی مکثورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

حیاتی مکثورہ / bio-polymer کی اصطلاح ایسے مکثورات (polymers) کے لیۓ اختیار کی جاتی ہے کہ جن کا تعلق براہ راست زندگی سے ہو یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ انکا حقیقی منبع کوئی جاندار جسم یا خلیہ وغیرہ ہو۔ انکی عام مثالوں میں دنا یعنی DNA ، نشاستے (starch) ، لحمیات (proteins) اور ارنا یعنی RNA وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سالمات چونکہ مکثورات یا پولیمرز ہوتے ہیں اس لیۓ انکو سالمات کبیر (macromolecules) میں شمار کیا جاتا ہے جو کہ اپنے اپنے لیۓ مخصوص چھوٹے چھوٹے سالمات یا سالمات خرد (micromolecules) سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔