حیدرآبادتھل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں


حیدرآبادتھل Haiderabadthal تحصیل منکیرہ ضلع بھکر پنجاب، پاکستان میں واقع ایک شہر ہے. جس کی آبادی تیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے. اس شہر کے سو فیصد لوگ مسلمان ہیں. اگر فرقہ کی لحاظ سے دیکھا جائے تو اھل تشیع کی اکثریت ہے۔

اس علاقہ میں مگسی خاندان کا اسرورسوخ ہے. اس علاقہ میں مگسی,چھینہ,ممڑ,بھٹی وغیرہ آباد ہیں.

یہ علاقہ گنجان آباد ہونے کے باوجود سہولیات سے محروم ہے. اس علاقہ کے عوام اس محرومی کو سیاسی تحصب کی وجہ قرار دیتے ہیں. اس علاقہ کہ تاریخی مقامات میں مساجد,امام بارگاہ,مزارات اور پرانے زمانے کی چھوٹی چھوٹی جیلیں شامل ہیں. اس علاقہ کی سرکاری عمارات میں گورنمنٹ ھایئر سیکنڈری سکول, ایچ بی ایل بلڈنگ وغیرہ شامل ہیں