حیدر واہن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موضع حیدر واہن ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کا حصہ ہے۔ موضع حیدر واہن کوٹ چھٹہ شہر کے شمال مشرق میں 12 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے سندھ کے قریب واقع ہے۔ موضع حیدر واہن کی آبادی 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

پورے موضع میں لڑکوں کے لیے 3 اور لڑکیوں کے لیے ایک پرائمری اسکول موجود ہے اور اس کے علاوہ پیف سے منسلک 2 مڈل اسکول بھی موجود ہیں۔ علاقہ میں علاج و معالجہ کی سہولت ایک ڈسپنسری موجود ہے اور کچھ پرائیویٹ کلینک بھی موجود ہیں۔

یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر ذریعہ معاش زراعت و مال مویشی سے منسلک ہے اور یہاں کے سینکڑوں لوگ روزگار کے سلسلے میں خلیجی ممالک میں بھی کام کر رہے ہیں۔

یہاں رہنے والے اکثریت قبائل کا تعلق بلوچ قوم سے ہے جو سرائیکی زبان بولتے ہیں جن میں مستوئی ، لغاری ، لاشاری شامل ہیں، باقی قبائل میں سندیلہ ، سید ، بھٹی وغیرہ شامل ہیں۔