"خبر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 43: سطر 43:
* [[موسمی سندیسا]]
* [[موسمی سندیسا]]


[http://www.wdcpost.com واشنگٹن ڈی سی پوسٹ]
[http://www.wdcpost.com واشنگٹن ڈی سی پوسٹ] {{wayback|url=http://www.wdcpost.com/ |date=20160322094705 }}


[[زمرہ:خبر]]
[[زمرہ:خبر]]

نسخہ بمطابق 13:30، 17 جنوری 2021ء

خبر (news)، کوئی بھی نئی معلومات یا حالیہ واقعات کی معلومات ہیں جو عام طور پر خبررساں اِدار ےپیش کرتے ہیں

خبر کی دنیا بہت وسیع ہے اور اسی لیے اسی نسبت سے اس کی تعریفات بھی بہت وسعت ہے۔ بسااوقات یہ تعریفیں ایک دوسرے کے متضاد نظر آتی ہیں لیکن دراصل ی خبر کو دیکھنے کا زاویہ ہے جہاں سے تعریف مرتب کرنے والا خبر کو دیکھ رہا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر خبر کی چند ایک معروف تعریفیں مندرجہ ذیل ہیں

خلیل اللہ فراز کہتا ہے۔ خبر ایسا جملہ ہوتا ہے جس کا کوئی منشا ہے، اور اس جملہ کے بعد ایک انشائیہ جملہ بنے۔ جیسے ؛ کسی نے خبر دی "آپ کی سائیکل کا ٹائر پنکچر ہے" انشا یہ بنا کہ پنکچر بنوالو۔

اب آج کل یہ جو میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ "فلاں جگہ تین لوگ مر گئے" اس طرح کی خبریں در اصل خبریں نہیں ہوتیں۔ یہ ذہنی ٹارچر ہوتا ہے۔

  • امریکی صحافی اینڈرسن ڈانا کے مطابق ’اگر کتا انسان کو کاٹے تو یہ خبر نہیں لیکن اگر انسان کتے کو کاٹے تو یہ خبر ہے‘
  • ڈاکٹر عبدالسلام خورشید فنِٕ صحافت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ’‘ خبر کا تعلق ایسے واقعات اور مشاہدات سے ہوتا ہے جو معمول سے ہٹ کر ہوں،،
  • برطانوی پبلشر لارڈ نورتھ کلف کے مطابق ’خبر وہ اطلاع ہے جسے کوئی ایک شخص چھپانا چاہتا ہے جبکہ دیگر تمام لوگ اسے مشتہر کرنا چاہتے ہیں‘.
  • امریکی صحافی کرٹ لوڈر کے مطابق’خبر کوئی بھی ایسی چیز ہوسکتی ہے جودلچسپ ہوجس کا تعلق دنیا میں ہونے والے واقعات سے ہو‘.
  • فرانسیسی صحافی ہاولے کے مطابق’ اچھی خبر کوئی خبر نہیں ہوتی۔
  • کینیڈین ماہر ابلاغیات کے مطابق ’ حقیقی خبر کوئی بدخبری ہی ہوتی ہے‘.
  • امریکی پبلشر ایل گراہم کے مطابق’ خبر تاریخ کا پہلا مسود ہ ہوتا ہے‘
  • ول ارنWill Irwin ’’ ایسا واقعہ جو مانوس اور معمول کی دنیا کے متعلق قاری کے تصور سے مختلف ہوتا ہے ۔ یہ متصادم طاقتوں کی کشمکش کا نام ہے ۔
  • کارل وارن ’’ خبر عموماً وہ رپورٹ ہوتی ہے جو اس سے پہلے عام لوگوں کو معلوم نہیں ہوتی۔ یہ رپورٹ بنی نوع انسان کی ایسی سرگرمیوں کےمتعلق ہوتی ہے جو قارئین یا سامعین کے لیے دلچسپی ، تفریح یا معولمات کا موجب ہوں،،۔
  • ولیم ایف بروکس خبر کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں کہ ’’ خبر دراصل غیر متوقع کا مترادف ہے ،،
  • ویلکم سٹیڈ کے مطابق ’’ ہر وہ چیز جو غیر معمولی اور انوکھی ہو خبر کہلاتی ہے ،،۔
  • امریکی صحافی فراسٹر بانڈ کے مطابق’’ کوئی واقعہ خبر نہیں اس کا بیان خبر ہے ،،
  • ڈاکٹر مسکین علی حجازی اپنی کتاب فنِ ادارت میں خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں ۔’’ ہر وہ واقعہ خبر ہے جو درست ہو۔ لوگوں کے لیے دلچسی کا باعث ہو جس کے متعلق لوگ جاننا اور اخبار نویس بتانا چاہیے۔
  • آکسفورڈ لغت(انگریزی) میں خبر ’’ نئی اطلاع، تازہ واقعات کی رپورٹ کو کہتے ہیں۔
  • ان تمام تعریفوں سے جامع تر تعریف مندرجہ ذیل ہے

حالیہ واقعات سے متعلق ایسی قابل ذکر نوموصولہ اطلاع کو خبر کہتے ہیں جو نشرو اشاعت سے وابستہ کسی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ہو۔

خبر کی اہمیت کا تعلق متعدد چیزوں سے ہوتا ہے جن میں

خبر کا فوری پن یا تازگی
قربت مکانی
اثرات یا نتیجہ
تعدد
حیثیت عرفی
تنازع
مقدار یا تعداد
انوکھا پن

شامل ہیں

مزید دیکھیے

واشنگٹن ڈی سی پوسٹ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ wdcpost.com (Error: unknown archive URL)