سملی پال نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 09:20، 8 مارچ 2021ء از Khaatir (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (سملی پال نیشنل پارک؛ اس پر تفصیلی کام جاری ہے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

سملی پال نیشنل پارک

سملی پال نیشنل پارک؛ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے میوربھنج ضلع میں ایک قومی پارک اور ٹائیگر ریزرو ( شیروں کا محفوظ مقام) ہے، جو 2،750 مربع کیلومیٹر (1،060 مربع میل) پر محیط ہے۔  یہ "میوربھنج ایلیفینٹ ریزرو" کا ایک حصہ ہے ، جس میں تین محفوظ علاقے شامل ہیں: (1) سملی پال ٹائیگر ریزرو؛ جو میوربھنج ضلع میں واقع ہے ،(2) ہدگڑھ وائلڈ لائف سینچوری؛ جو کیونجھر ضلع میں واقع ہے اور 191.06 مربع کیلومیٹر (73.77 مربع میل) پر محیط ہے، (3) کلدیہہ وائلڈ لائف سینچوری؛ جو بالاسور ضلع 272.75 مربع کیلومیٹر (105.31 مربع میل) ہے۔  سملی پال نیشنل پارک نے اس علاقہ میں سرخ ریشمی روئی کے درختوں کی کثرت سے اپنا نام بنایا ہے۔  یہ ہندوستان کا 7واں سب سے بڑا قومی پارک ہے۔

اس پارک میں بنگال ٹائیگر ، ایشیائی ہاتھی ، گور (بھارتی بائسن) ، اور چار سینگوں والا ہرن بھی پائے جاتے ہے۔  نیز کچھ خوبصورت آبشاریں بھی ہیں، جیسے جورنڈا اور بریہی پانی فالز۔

یہ محفوظ علاقہ 2009ء سے یونیسکو "ورلڈ نیٹورک آف بایوسفر ریزروز" کا حصہ ہے۔