اڈیشا کے تہوار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:41، 25 مارچ 2021ء از Khaatir (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («اس مضمون میں ریاست اوڈیشا، بھارت کے روایتی تہواروں اور دیگر ثقافتی تقری...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

اس مضمون میں ریاست اوڈیشا، بھارت کے روایتی تہواروں اور دیگر ثقافتی تقریبات کی فہرست دی گئی ہے۔ اوڈیشا میں بارہ مہینوں میں تیرہ تہوار منائے جاتے ہیں، جنھیں اڈیہ زبان میں "بارو ماسورے تیرتو پوربو" (بارہ مہینوں کے تیرہ عید) کہا جاتا ہے۔

بڑے تہوار

ذیل میں پورے اوڈیشا میں منائے جانے والے تہواروں کی فہرست ہے۔

پت جھڑ

دُرگا پوجا

[1] درگا پوجا (ଦୁର୍ଗା ପୂଜା) اشوِن (اکتوبر / ستمبر) کے مہینے میں ہوتا ہے، جو کہ ایک دس دنوں کا میلہ ہوتا ہے۔ اس عرصہ میں شکتی پیٹھاؤں یا عارضی عبادت گاہوں میں درگا دیوی کی پوجا کی جاتی ہے۔ نوراتری سے مراد تہوار کے پہلے نو دن ہیں۔ ان نو دنوں کے دوران؛ درگا ، نو درگا کی نو شکلوں کی پوجا کی جاتی ہے۔ نوراتری کا آغاز اشوِن مہینے کے پرتھما سے شروع ہوکر نومی پر ختم ہوتا ہے، جو کہ عموماً عیسوی سال کے ستمبر و اکتوبر مہینوں میں آتا ہے۔ [2] [3] ہندو داستان کے مطابق اسور ، مہیشورا کو دسویں دن درگا نے قتل کیا تھا۔ آخری پانچ دن خاص طور پر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ [4]

  1. https://en.m.wikipedia.org/wiki/File:Chaudhury_Bazar_Chandi_Medha.jpg
  2. Encyclopedia Britannica 2015
  3. James G. Lochtefeld 2002, pp. 468–469.
  4. "Durga Puja" (PDF)۔ East Coast Railway۔ September 2013۔ 10 اگست 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2014