حبیب الرحمن خیر آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 01:14، 31 مئی 2021ء از Khaatir (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
مولانا، مفتی

حبیب الرحمن خیرآبادی
دار العلوم دیوبند کے 14ویں صدر مفتی
برسر منصب
2008 سے تاحال
پیشروظفیر الدین مفتاحی
نائب مہتمم دار العلوم دیوبند
برسر منصب
1992 سے 1997 تک
ذاتی
پیدائش (1933-08-11) 11 اگست 1933 (age 90)
خیرآباد، ضلع مئو (سابق حصہ اعظم گڑھبرطانوی ہند
مذہباسلام
نسلیتبھارتی
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
تحریکدیوبندی
قابل ذکر کامفتاوی حبیبیہ، المسک الشذی شرح جامع الترمذی، دہشت گردی کے خلاف فتویٰ ، 2008
مرتبہ
استاذمولانا حسین احمد مدنی، مولانا محمد زکریا کاندھلوی، حبیب الرحمٰن الاعظمی

حبیب الرحمن خیرآبادی (پیدائش:11 اگست 1933) ایک مسلمان عالم و مفتی ہیں، جو دار العلوم دیوبند کے موجودہ صدر مفتی ہیں۔

سوانح

مفتی حبیب الرحمن کی تعلیم مظاہر علوم سہارنپور سے ہوئی، جہاں انھوں نے صحاح ستہ اور تفسیر بیضاوی تک کی کتابیں پڑھیں۔[1] تکمیلِ تعلیم کے بعد؛ معہدِ ملت مالیگاؤں میں چند سال مدرس رہے، پھر بعد میں جامعہ عربیہ حیات العلوم مراد آباد میں 23 سال درس و تدریس اور فتوی نویسی کی خدمات انجام دیے۔[1][2]1409 ہجری میں دار العلوم دیوبند میں بطور استاد مقرر ہوئے، پھر مختصر مدت کے بعد ہی سے وہ وہاں کے دار الافتاء میں فتوی نویسی کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[1][2] انھیں 2008ء میں مفتی ظفیر الدین مفتاحی کے بعد دار العلوم دیوبند کا صدر مفتی مقرر کیا گیا۔[3]

2008 میں حبیب الرحمن نے دہشت گردی کے خلاف دارالعلوم دیوبند سے ایک فتوی جاری کیا اور اس پر دستخط کیا۔[4][5] اس حکم میں کہا گیا ہے کہ "اسلام ہر طرح کے غیر منظم تشدد ، امن کی خلاف ورزی ، خوں ریزی ، قتل و غارت گری کو مسترد کرتا ہے اور کسی بھی شکل میں اس کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ یہ اسلام کا بنیادی اصول ہے کہ آپ نیک مقاصد کے حصول میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔ اور کسی کے ساتھ بھی گناہ یا ظلم کا ارتکاب کرنے میں تعاون نہ کریں۔ قرآن مجید میں دی گئی واضح ہدایت نامہ سے یہ بات عیاں ہے کہ اسلام جیسے مذہب کے خلاف دہشت گردی کا الزام جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جو دنیا کے امن کو حاصل کرتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کو ختم کرنے اور عالمی امن کے پیغام کو عام کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔ "[5]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ Shahid Saharanpuri۔ Ulama e Mazahir Uloom aur unki Ilmi wa tasnīfi khidmāt۔ 1 (2005 ایڈیشن)۔ Saharanpur: Maktaba Yādgār-e-Shaykh۔ صفحہ: 275–276 
  2. ^ ا ب Aftāb Ghāzi Qāsmi، Abdul Haseeb Qāsmi۔ Fuzala-e-Deoband Ki Fiqhi Khidmat [Services of the Graduates of Deoband in Islamic Jurisprudence] (February 2011 ایڈیشن)۔ Deoband: Kutub Khana Naimia۔ صفحہ: 143 
  3. Ziauddin Sardar، Merryl Wyn Davies (2008)۔ Will America Change? (2008 ایڈیشن)۔ Icon Books۔ صفحہ: 227۔ ISBN 9781840468793 
  4. "Deoband first: A fatwa against terror"۔ Times of India۔ 1 June 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2021 
  5. ^ ا ب Shishir Gupta (2012)۔ Indian Mujahideen۔ Hachette UK۔ ISBN 9789350093757