"مارٹن لوتھر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے زمرہ:مرگی کے مریض کا اضافہ کیا فوری زمرہ بندی کے ذریعہ
سطر 60: سطر 60:
[[زمرہ:کتاب مقدس کے جرمنی زبان کے مترجمین]]
[[زمرہ:کتاب مقدس کے جرمنی زبان کے مترجمین]]
[[زمرہ:فاضل جامعہ ارفرٹ]]
[[زمرہ:فاضل جامعہ ارفرٹ]]
[[زمرہ:مرگی کے مریض]]

نسخہ بمطابق 10:38، 17 مئی 2014ء

مارٹن لوتھر
لوتھر کی 1533ء کی ایک تصوراتی تصویر
پیدائش10 نومبر 1483(1483-11-10)ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
وفات18 فروری 1546(1546-20-18) (عمر  62 سال)ایسلیبن، مقدس رومی سلطنت
پیشہراہب، پادری، الٰہیات دان
شریک حیاتکترینا وون بورا
اولادہانس، ایلزبتھ لوتھر، مگدالینا لوتھر، مارٹن، پال لوتھر، مارگریٹ
متاثر شخصیاتپولس, اگستین (ہپو کا)
مؤثر شخصیاتفلپ مالانچتھن، لوتھریت، جان کالون، کارل بارتھ
دستخط

audio speaker iconمارٹن لوتھر  (10 نومبر 1483 – 18 فروری 1546) جرمن راہب، پادری اور الٰہیات دان تھا۔ [1] سولہویں صدی میں پاپائیت کے خلاف اٹھنے والی تحریکوں میں جس شخص نے انقلابی روح پھونکی، وہ مارٹن لوتھر تھے۔

ابتدائی زندگی

لوتھر جرمن ریاست سکسنی (Saxony) میں کے ایک غریب گھرانے میں 10 نومبر 1483 کو پیدا ہوئے۔

تعلیم

غربت کی وجہ سے اُن کے گھر والے اُن کے تعلیمی اخراجات پورے نہیں کر سکتے تھے۔ اس لیے انہوں نے خود کماکر تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ کیا اورقانون کی تعلیم حاصل کی

راہب

قانون کی تعلیم مکمل کرکے انہوں نے مذہب کی طرف توجہ دی اور وہ پادری کے عہدے پر فائز ہوئے

یورپ کا دورہ

پادری بننے کے بعد انہوں نے یورپ کا دورہ کیا اور ٹولر کی وغیرہ تصانیف سے بے حد متاثر ہوئے۔اس سفر نے ان پر یہ واضح کردیا کہ یورپ روحانی پیشوائی کا اہل نہیں ہے اور پاپائیت ان کے مذہب کے خلاف ہے۔

پاپائیت کی مخالفت

دورے سے واپس آتے ہی انھوں نے پوپ کی شدید مخالفت شروع کردی۔انھوں نے معافی نامے کو باطل قرار دیا اور کلیسا کی طرف سے ہونے والے تمام مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔21 اکتوبر 1517 کا دن نہ صرف مارٹن لوتھر بلکہ عیسائیت کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،اس دن لوتھر نے باقاعدہ طور پر پوپ کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا۔ جرمنی کے شہر وٹن برگ (Wittenberg)کے گرجے کی دیوار پر لاطینی زبان میں طویل عبارت لکھ کر آویزاں کردی جس میں پوپ کے معافی نامہ دینے کے اختیار پر شدید تنقید کی گئی تھی۔اس زمانے کے پوپ لیو دہم (1521-1475 )تھے جو کہ مارٹن کی اس بغاوت سے بے خبر نہیں تھے۔ انھوں نے لوتھر کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے ان کے اکتالیس عقائد کو باطل قرار دیا اورعوام سے ان کی کتابیں جلادینے کی اپیل کی۔اس سلسلے میں لوتھر کو علماءکے سامنے طلب کیا گیا لیکن لوتھر اپنے خیالات پر ڈٹے رہے اور اپنے موقف سے ہٹنے پر کسی صورت راضی نہ ہوئے۔چونکہ اب لوتھر کے حامیوں کی تعداد ہزاروں کی تھی جن میں کئی شہزادے بھی شامل تھے اس لیے انھیں سخت سزا دینا ممکن نہ تھا۔تاہم انھیں ایک سال کے لیے قید کیا گیا[2]۔

بائبل کا جرمنی میں ترجمہ

اپنی ایک سالہ قید میں انہوں نے بائبل کا جرمنی زبان میں ترجمہ کیا۔

پروٹسٹنٹ فرقے کا آغاز

لوتھر کی تحریک کی وجہ سے عیسائیت پروٹسٹنٹ اورکیتھولک میں تقسیم ہوگئی۔پروٹسٹنٹ فرقہ جدید رحجان کا حامل تھا،لوتھر کا اگرچہ 1546 میں انتقال ہوگیا لیکن ان کی تحریک کا اثر ان کے بعد بھی کافی عرصہ قائم رہا۔عیسائیت میں مذہبی اصلاحی تحریک کے حامیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔ لوتھر کے بعد اس اصلاحی کام کو زونگلی، جان کالون اور جان ناکس نے آگے بڑھایا۔

وفات

مارٹن لوتھر نے 18 فروری 1546 کو وفات پائی۔

مزید دیکھیں

حوالہ جات

  1. Plass, Ewald M. "Monasticism," in What Luther Says: An Anthology. St. Louis: Concordia Publishing House, 1959, 2:964.
  2. jمذاہب عالم پروگرام:ماڈیول 1:صفحہ60

بیرونی روابط