"اولمپکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: hr:Olimpijske igre is a featured article
م Bot: hu:Olimpiai játékok is a featured article
سطر 20: سطر 20:
{{Link FA|en}}
{{Link FA|en}}
{{Link FA|hr}}
{{Link FA|hr}}
{{Link FA|hu}}

نسخہ بمطابق 04:53، 2 جون 2014ء

پانچ اولمپک چھلّے 1913ء میں نقش کئے گئے، 1914ء میں اپنائے گئے اور 1920ء میں انٹورپ کے مقابلوں میں ان کی رونمائی ہوئی.

اولمپک کھیلیں، کثیر مشغلی مقابلے ہیں. اِن کی مزید دو اقسام ہیں: موسمِ گرما اور موسمِ سرما مشغلی مقابلے. یہ دونوں مقابلے ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں. اِس درمیانی چار سالہ عرصے کو اولمپیاڈ (Olympiad) کہا جاتا ہے. 1992ء تک یہ مقابلے ایک ہی سال منعقد ہوتے تھے. تاہم، اُس کے بعد اب ان دونوں کے درمیان دو سال کا فرق رکھا جاتا ہے.
اصل اولمپک مقابلے 776 قبل از مسیح میں اولمپیا، یونان میں منعقد ہوئے. اور یہ مقابلے 393ء تک منعقد ہوتے رہے.
1894ء میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی بنیاد رکھی گئی. اِسی کمیٹی کے زیرِ انتظام پہلی اولمپک کھیلوں کے موسم گرما کے مقابلے یونان کے شہر ایتھنز میں سال 1896ء کو منعقد ہوئے. اِن کھیلوں میں شمولیت بڑھی ہے اور تقریباً دُنیا کے تمام ممالک کے کھلاڑی اِس میں حصّہ لیتے ہیں. مقابلوں کی سیارچی ترسیل اور عالمی نشرکاری کی وجہ سے، اولمپک کھیلیں مسلسل اپنے لئے حامی پیدا کررہی ہیں. سب سے حالیہ موسم گرما کے مقابلے ایتھنز میں سال 2004ء جبکہ موسم سرما کے مقابلے تیورن میں سال 2006ء کو ہوئے. عنقریب بیجنگ میں ہونے والے کھیل 28 مشاغل میں 302 مقابلوں پر مشتمل ہوںگے. 2006ء کے موسم سرما اولمپکس میں 7 مشاغل میں 84 مقابلے ہوئے تھے.

قدیم اولمپکس

کھلاڑیوں کو اِس اولمپیا سہولت میں تربیت دی جاتی تھی

قدیم اولمپکس کے اصل کے بارے میں کئی نظریات ہیں. سب سے مقبول روایت کے مطابق ہیراکل اولمپک کھیلوں کا خالق تھا، اور اُس نے اولمپک بازی گاہ اور گردو پیش کے عمارات اپنے والد زیوس کے احترام میں بنائے.
اولمپکس کے آغاز کے بارے میں دانشوروں کے رائے میں اختلاف ہے تاہم 776ء پر کثرت کا اتفاق ہے. آغاز کے فوراً بعد اولمپک کھیلوں نے بہت جلد تمام قدیم یونان میں اہمیت اختیار کرلی. اس زمانے میں سب سے مشہور کھلاڑی کا نام مائلو تھا جو کہ تاریخ میں واحد کھلاڑی ہے جس نے چھ اولمپکس میں ایک فتح حاصل کی.

سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA