"جماعت بندی" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  7 سال پہلے
م
درستگی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر
م (روبالہ: + {{متضاد بین الویکی}})
م (درستگی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر)
'''علمی جماعت بندی''' (scientific classification) جسکو حیاتیاتی جماعت بندی بھی کہا جاتا ہے ایک ایسا شعبہ علم ہے کہ جسمیں حیاتیاتداں ، جانداروں (ناپید و پید) کی درجہ بندی اور زمرہ جاتی ترتیب طے کرتے ہیں۔ جنہوں نے انگریزی یا اردو میں حیوانیات و نباتیات کے مضامین اور بطور خاص جانداروں کی جماعت بندیوں پر نظر ڈالی ہو انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگا کہ جماعت بندی کا طریقہ کار انگریزی میں بھی اتنا مشکل (یونانی کے الفاظ کے مرکبات کے ساتھ) اور ارتقائی پسمنظر رکھتا ہے کہ عام شخص کے ليے تو وہ بالکل ہی ایک سمجھ نہ آنے والی عبارت بن کر رہ جاتا ہے۔ اور پھر مزہ تو اس وقت آتا ہے کہ جب ان ٹیڑھے ٹیڑھے انگریزی یونانی کے الفاظ کو اردو میں لکھا جاتا ہے، پھر ہوتا یوں ہے کہ ایک تو وہ لفظ انگریزی میں ہی اتنا مشکل تھا کہ اسکا مطلب تو کیا درست ادائیگی بھی ٹیڑھی کھیر سے کم نہ تھی اور اردونائیزیشن کرنے پر تو یوں محسوس ہوتا ہےکہ گویا کسی چیونٹی کو سیاہی میں ڈبو کر کاغذ پر چھوڑدیا گیا ہو اور پھر کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس لفظ کو سر کی طرف سے پڑھا جاۓ یا دم کی۔
 
جانداروں (حیوانات و نباتات) کو جن درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے وہ یوں ہیں کہ: میدان ، مملکہ ، شعبہ ، جماعت ، ذیلی جماعت ، طبقہ ، خاندان ، جنس اور پھر نوع۔ یہ تو کل نو الفاظ ہوۓ اور انکو تو سمجھا جاسکتا ہے مگر ان میں آنے والے لاتعداد حیوانات اور پودے! کتنوں کی درجہ بندی کو سمجھ سکتا ہے ایک انسانی ذہن؟ کیا انہیں انگریزی ہی میں لکھ دیا جاۓ ؟ کیا اس طرح انگریزی میں لکھنے سے انکا مفہوم سمجھ میں آجاۓ گا ؟ ان تمام سوالات کا حل اور اس [[:Category:شجرحیات|شجرحیات]] کے پیچ در پیچ بل کھاتے اژدھااژدہا پر قابو پانا عام اور رائج طریقہ سے ناممکن ہی نہیں ، فضول اور نقصان دہ بھی ہے۔ اس کے ليے کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا کہ سانپ بھی مر جاۓ اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔
 
بس اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوۓ اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی کے ٹیڑھے ٹیڑھے ناموں کو جوں کا توں لکھ دینے کے بجاۓ باقاعدہ اصول اور ضوابط کی بنیادوں پر اردو کے نام بناکر استعمال کیۓ گۓ ہیں۔ گو یہ نام شائد پیچیدہ تو محسوس ہوں مگر اسکے باوجود یہ اتنے پیچیدہ نہیں ہونگے جتنے انگریزی کے نام اردو ابجد میں لکھنے سے ہوجاتے ہیں۔ اور پھر یہ کہ چونکہ ان ناموں کو اپنانے کے اصول اور ضوابط بھی اس صفحہ پر درج کیۓ گۓ ہیں تاکہ کسی دقت کی صورت میں ان کی جانب رجوع کیا جاسکے۔

فہرست رہنمائی