"پارما" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م robot Adding: hu:Parma
م robot Adding: roa-tara:Parma
سطر 76: سطر 76:
[[qu:Parma]]
[[qu:Parma]]
[[ro:Parma]]
[[ro:Parma]]
[[roa-tara:Parma]]
[[ru:Парма]]
[[ru:Парма]]
[[scn:Parma]]
[[scn:Parma]]

نسخہ بمطابق 22:13، 11 اکتوبر 2008ء

پارما
عمومی معلومات
ملک اٹلی
علاقہ ایمیلیا رومانیا
صوبہ پارما
رقبہ 260 مربع کلومیٹر
سطح سمندر سے بلندی 55+ میٹر
آبادی 175,789 (31 دسمبر , 2004ء)
پوسٹل کوڈ 43100
کالنگ کوڈ 0521 (39+)
منطقۂ وقت مرکزی یورپی وقت (UTC+1)
حکومت
ناظم (سنداکو) ایلویو اوبالدی (28 مئی 2002ء سے)
زیر انتظام کمونے 48
اطالوی نقشہ میں شہر کا مقام
علامت
فائل:Parma-Stemma.png


پارما (انگریزی، اطالوی: Parma) شمالی اٹلی کے علاقہ ایمیلیا رومانیا کا صوبہ ہے جو اپنے اعلی معیار کے فن تعمیر اور زرخیز مضافاتی علاقہ کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ شہر اٹلی کی قدیم ترین جامعات میں سے ایک جامعہ پارما کا گھر ہے۔ پارما نام کی ہی پتلی سے ندی شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے۔ اطالوی شاعر اتیلیو برتولوکی (Attilio Bertolucci) نے لکھا تھا کہ صدر مقام ہونے کے لیے شہر میں ایک دریا ہونا چاہیے، اور چھوٹا صدر مقام ہونے کے ناتے پارما کے پاس چھوٹا دریا یا ندی ہے۔


تاریخ

پارما اور مودنہ کی مشترکہ رومی کالونی 183 قبل مسیع میں بنائی گئی تھی اور قریبا دو ہزار خاندانوں کو آباد کیا گيا۔ پارمہ کی اہمیت شہر کے محل وقوع سے بھی مسلمہ ہے، کیونکہ شہر قدیم اٹلی کے مشہور راستوں میں سے دو راستوں ویا ایمیلیا (Via Emilia) اور ویا کلاودیا (Via Claudia) کے سنگم پر آباد کیا گيا تھا۔ 44 قبل مسیح میں شہر کو بردبادی کا سامنا کرنا پڑا، اور تعمیر نو آگسٹس (Augustus) نے کی۔ شاہی خاندان سے وفاداری کی وجہ سے رومی سلطنت میں شہر کو جولیا (Julia) کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔

شہر کو اتیلا (Attila) نے فتح کیا، جسکے بعد بربر بادشاہ اودوآسر (Odoacer) سے اسکے پیروکاروں کو دیا گیا۔ گوتھک لڑائی (Gothic War) میں توتیلا (Totila) کے ہاتھوں تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکے بعد بازنطینی سلطنت کا حصہ بنا اور پھر 569ء سے اٹلی کی لومباردی حکومت کا حصہ۔ شہر ویا فرانسیجینا (Via Francigena) کی اہم سراۓ کے طور ابھرا، جو روم کو شمالی یورپ سے ملاتی تھی، اور آنے والی صدیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے شہر میں کئی ہسپتال اور سراۓ تعمیر کیے گۓ۔