"اپنیشد" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
1 بائٹ کا ازالہ ،  6 سال پہلے
clean up, replaced: دیئے ← دیے using AWB
(clean up, replaced: دیئے ← دیے using AWB)
'''اپنیشد''' (Upaniṣad) [[ہندومت|ہندو مت]] کی قریباً دوسو مقدس اور نظری کتب کےمجموعے کا نام ہے جن میں سے پرانی ترین کتب زیادہ تر [[وید]] کی فلسفیانہ تشریح سے متعلق ہیں۔ انہیں ہندو مت کے متعدد [[ولی|اولیاء]] ([[رشی]] / sage) کی جانب منسوب کیا جاتا ہے۔ اپنیشد، [[سنسکرت]] کے تین لفظوں اُپ+نی+شد کا مرکب ہے، جس کے معنی قریب نیچے بیٹھنا ہے۔ بالفاظ دیگر مرشد کے قدموں میں معرفت و حصول علم کے واسطے بیٹھنا۔ اپنیشد کسی ایک کتاب کا نہیں بلکہ سلسہ کتب اور فلسفے کا نام ہے، جو موضوع کے اعتبار سے [[ماوراء الطبیعیات|مابعدالطبیعیاتی]] اور اسلوب کے لحاظ سے شعری اد ب کا حسین مرقہ ہے۔ اپنیشد کی تعلیمات کا منبع [[توحید]]، حق پرستی، اور عرفان ذات ہے۔ یہ ظاہری عبادات، مذہبی رسومات، جنتروں، منتروں کے بجائے خود آگاہی، حقیقیت اولی کی تلاش اور تقوی پر زور دیتی ہے۔ ممتاز ہندو فلسفی اور عالم [[شنکر اچاریہ]] نے اپنیشدوں کی تعلیمات پر بڑا زور دیا اور کئی ایک اپنیشدوں کی تفسیریں لکھیں۔
 
== اُپنیشدوں کی معروف اقسام ==
* اقتباس|ٓٓ اپا = اضافہ ، تکلمہ+ نشد = گورو کے نذدیک بیٹھنا جس چیلا سری علوم کی تعلیم پاتا ہے ۔ لیکن کچھ کو قوائد ان دونوں کو لغوی معنوں سے اختلاف ہے ۔ کچھ اس کی تعریف ’ اصل یا حقیقت کے علم ‘ اور دوسرے اسے ’ خفیہ اصول ‘ قرار دیتے ہیں ۔ لیکن خود اپنشدوں کے مشمولات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سری علوم ( مخفی ) علم خفیہ طور پر پڑھانے کے لےے لکھے گئے ہیں ۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دو سو سے کچھ اوپر سبھی اپنشد اسی موضوع پر ہیں ۔ بعض فاضل قرار دیتے ہیں فقط تیرہ یا چودہ اپنشد سری علوم پر مشتمل ہیں ۔ ماہرین اپنشدوں کو چھ اقسام میں بانٹے ہیں اور یہ تقسیم مواد کی نوعیت پر مبنی ہے ، (1 ( ویدانت کے اصول ( 2 ) یوگ (3 ) سنیاس ( 4 ) شیو ( 6 ) کچھ دوسرے عقائد ۔
تیرہ یا چودہ کلاسیکل اپنشدوں کا زمانہ تصنیف خارجی حوالوں سے متعین نہیں کہا جاسکتا ہے ، لیکن اندرونی حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ700 سے 300 قبل مسیح تک کے دوران لکھے گئے ہیں ۔ چھ اس کے اولین عہد ، چھ وسطی یا قبل بدھ عہد اور قبل پانی عہد میں ، جب کہ باقی دو بدھ مت کے قیام کے فوراً بعد احاطہ تحریر میں آئے ہیں ۔ اولین چھ میں برہد ، چان اور کینا شامل ہیں ۔ دوسرے میں کاتھک ، ، شوتا شوتر ، مہا نارائن ، اشا ، مندک اور پراشن شامل ہیں ۔ جب کہ تیسرے میں میترانیہ اور مندوکیہ شامل ہیں ۔ پہلے چھ طرز نگارش اور زبان میں براہمنوں کے سے ہیں ، سادگی اور خوبصورتی سے مرصع ہیں ۔ دوسرے گروہ میں سے کچھ نظم میں ہیں اور پہلے کے برعکس یوگ اور سامکھیہ خیالات کے عکاس ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے بعد کے مطالعہ کرنے والوں نے تنقیدی جائزے کے دوران یہ اضافہ کیا ہو ۔ آخر دو کا زبان اور نفس مضمون ہر دو اعتبار سے ویدی عہد کے بعد کے ہیں ۔
کچھ اپنشد بعد ازاں براہمنوں اور پھر ویدوں کا حصہ بن گئے ۔ مثلاً برہدار پہلے ست برہمن کا حصہ بنے اور وہاں سے سفید یجر وید میں شامل کردیئےکردیے گئے ۔ اپنشدوں کو براہمنوں کے رویے اور مذہبی اجارداری کے خلاف ایک رد عمل کیا جاتا ہے ۔ مذہب کی بے لچک تشریح کے خلاف تحریک میں پرہتوں کے کچھ مکتبہ فکر بھی شامل ہوگئے ، خصوصاً آخری اپنشدوں کے حوالے سے یہ بات زیادہ وثوق سے کہی جاسکتی ہے ۔
<ref>منو دھرم شاشتر۔ گلوسری ( کشاف اصطلاحات) ترجمہ ارشد رازی </ref>
[[داراشکوہ]] نے دس اُپنشدوں کا سنسکرت سے فارسی میں ترجمہ کرایا تھا۔ اس مجموعے کا نام [[سراکبر]] ہے اور اس کے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔
 

فہرست رہنمائی