Jump to content

"حیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا ازالہ ،  7 سال پہلے
م
clean up, replaced: ← using AWB
(clean up, replaced: تقریبا ← تقریباً, ابتدائ ← ابتدائی using AWB)
م (clean up, replaced: ← using AWB)
<big>پلاٹو پلازم</big>
* زندگی کی بنیاد پروٹو پلازم ہے جو ایک زندہ مادہ ہے ، جو نیم مائع ، نیم ٹھوس حالت میں بغیر شکل کے ہوتا ہے ۔ اس میں سکڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور یہ اندرونی طور پر ہم آہنگ ہوتا ہے ۔ یہی زندگی کی طبعی بنیاد ہے ۔ یہ کاربن ، ہائیڈروجن ، اوکسیجن ، نائٹروجن اور بہت سے کیمیائی عناصر اور پانی کی وافر مقدار پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس میں چھوٹے چھوٹے خلیے ہوتے ہیں ۔ ہر خلیہ اپنے طور پر زندہ اکائی ہوتا ہے اور سب خلیے مل کر ایک زندہ نظام کی ( زندہ وجود کو ) تشکیل کرتے ہیں ۔ زندہ اور ایک بے جان وجود میں بنیادی فرق کیمیائی اور خلیاتی ساخت کا ہے ۔ جہاں تک کیمائی اجزا کا تعلق ہے تو زندہ پرٹو پلازم میں ایسا کوئی سا کیمیائی جزو زیادہ نہیں ہوتا ہے جو بے جان اجسام میں نہ ہوتا ہے ۔ فرق صرف ترتیب کا ہے ۔ بغیر اس خاص ترتیب کہ عناصر مل کر کسی بھی غیر زندہ مادی شکل ، پتھر ، مٹی ، ہوا اور پانی کی شکل اختیار کرتے ہیں ۔ جب کہ وہی کیمیائی عناصر ایک دوسری مخصوص ترتیب اور آہنگ میں مجتمع ہو کر زندہ پلٹو پلازم بن جاتے ہیں ۔
* زندگی کیا ہے ہے عناصر کا ظہور ترتیب
* موت کیا ہے ان عناصر کا پریشان ہونا
* زندہ شے میں دوسری چیزوں کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ جو بے جان اشیاء کو جذب کرکے ان کی کیمیائی ترتیب بدل کر انہیں زندہ وجود میں ڈھال دیتی ہے ۔ جیسے انسان کھانا ہضم کر کے خون ، ہڈی ، عضلات کی شکل میں ڈھال دیتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ زندہ شے افزائش نسل کی صلاحیت رکھتی ہے ، جو بے جان چیزوں میں نہیں ہوتی ہے ۔ زندہ چیز کیمیائی طور پر ساکن نہیں بلکہ متحرک اور ہر دم متغیر ہے ۔ جیسے انسانی جسم میں خون کے ذرات بنتے اور مرتے ہیں ۔
22,177

ترامیم