"سقوط قلب" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 49: سطر 49:
[[pl:Niewydolność serca]]
[[pl:Niewydolność serca]]
[[pt:Insuficiência cardíaca]]
[[pt:Insuficiência cardíaca]]
[[ro:Insuficienţa cardiacă]]
[[ru:Сердечная недостаточность]]
[[ru:Сердечная недостаточность]]
[[simple:Heart failure]]
[[simple:Heart failure]]

نسخہ بمطابق 18:20، 4 اپریل 2009ء

سقوط قلب
تخصصقلبیات&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

عجزِ قلب (heart failure) کو طب و حکمت میں عَجز القلب بھی کہا جاتا ہے اور اس سے مراد قلب یا دل کی اپنا کام ادا کرنے سے عاجز (fail) ہوجانے یا ناکام ہوجانے کی لی جاتی ہے۔ اگر اسکی طبی تعریف کی جاۓ تو اسکے مطابق یہ دل کی ایک ایسی حالتِ مرض کا نام ہے کہ جس میں دل اس شرح سے خون کو دھکیلنے یا pump کرنے کے قابل نہیں رہتا کہ جس مقدار میں نسیجاتی استقلاب (tissue metabolism) کو برقرار رکھنے کے لیۓ نسیجی خلیات کو خون کی ضرورت ہوتی ہے [1]۔ طبیب اسی کیفیت کے لیۓ چند دیگر اصطلاحات بھی استعمال کرتے ہیں جن میں عجز قلب احتقانی (congestive cardiac failure) اور congestive heart failure شامل ہیں اول الذکر کو CCF اور بعدالذکر کو CHF کے اختصار سے بھی تحریر کیا جاتا ہے؛ مزید یہ کہ بعد الذکر کے لیۓ اردو اصطلاح عجز قلب احتقانی کی ہی آتی ہے۔ یہاں لفظ congestion یا احتقان کو استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے اس مرض عجز قلب کی طبی نوعیت واضح ہوتی ہے؛ احتقان یا congestion اصل میں ایک ایسی صورت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں خون کسی نسیج یا کسی عضو میں جمع ہو جاۓ؛ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند اردو لغات میں اسکی اردو جماؤ یا انجماد خون درج کی گئی ہے جو کہ کسی بھی طور مناسب نہیں بلکہ طبی لحاظ سے یکسر غلط ہے کہ خون کے جماؤ یا انجماد کو coagulation کہا جاتا ہے نا کہ congestion کا لفظ اختیار کرتے ہیں۔[2]





حوالہ جات

  1. Dorlands Medical Dictionary at MERCK Source; failure اندراج براۓ۔
  2. ایک روۓ خط اردو لغت میں congestion کا اندراج