"شمالی یورپ" کے نسخوں کے درمیان فرق
م robot Adding: zh-min-nan:Pak-au |
م roboto aldono de: bn:উত্তর ইউরোপ |
||
سطر 32: | سطر 32: | ||
[[be-x-old:Паўночная Эўропа]] |
[[be-x-old:Паўночная Эўропа]] |
||
[[bg:Северна Европа]] |
[[bg:Северна Европа]] |
||
[[bn:উত্তর ইউরোপ]] |
|||
[[bs:Sjeverna Evropa]] |
[[bs:Sjeverna Evropa]] |
||
[[ca:Europa del Nord]] |
[[ca:Europa del Nord]] |
نسخہ بمطابق 23:45، 10 اپریل 2009ء
براعظم یورپ کے شمالی علاقوں کو شمالی یورپ کہا جاتا ہے۔ مختلف اوقات میں اس خطے کی مختلف تعریفیں کی گئی ہیں لیکن آج کل اس میں مندرجہ ذیل ممالک کو شامل سمجھا جاتا ہے:
- نارڈک ریاستیں جن میں ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں
- جمہوریہ آئرستان، برطانیہ عظمٰی اور ملحقہ جزائر (مغربی یورپ بھی دیکھیے)
- بالٹک ریاستیں اسٹونیا، لیٹویا اور لتھووینیا
- بحیرہ بالٹک اور بحیرہ شمال کے ساتھ واقع ممالک مثلاً شمال مغربی روس، شمالی پولینڈ، نیدر لینڈز، بیلجیم، لکسمبرگ اور شمالی جرمنی۔
اقوام متحدہ کا محکمہ شماریات شمالی یورپ کی تعریف میں درج ذیل ممالک کو شامل کرتا ہے:
19 ویں صدی سے قبل نارڈک یا شمال کی اصطلاح کو شمالی یورپ کے طور پر لیا جاتا تھا کیونکہ اس میں یورپی روس، بالٹک ممالک (اُس وقت کے لیوونیا اور کورلینڈ) اور گرین لینڈ شامل تھے۔
قدیم زمانوں میں جب یورپ پر رومی سلطنت کا ستارہ عروج پر تھا تھا جس کی حکومت زیادہ تر بحیرہ روم سے ملحقہ ممالک پر مشتمل تھی اس لیے وہ تمام ممالک جو اس بحیرہ کے ساتھ واقع نہیں تھے انہیں شمالی یورپ کا حصہ سمجھا جاتا تھا جس میں جرمنی، زیریں ممالک اور آسٹریا تک شامل تھے۔ کچھ حوالوں سے یہ اصطلاح آج بھی استعمال کی جاتی ہے جیسے شمالی نشاۃ ثانیہ (North Renaissance) کے حوالے سے گفتگو کے موقع پر۔
یورپی اتحاد میں ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، جرمنی، بیلجیم اور نیدر لینڈز کو شمالی گروہ کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
ڈینورک اور رودباد انگلستان کو عام طور پر شمالی اور جنوبی یورپ کے درمیان حد فاصل قرار دیا جاتا ہے۔