"ایمن چغتائی نانپاروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
م
clean up, replaced: ← (8), ← (43) using AWB
م (clean up, replaced: ← (8), ← (43) using AWB)
[[زمرہ:ساحر تخلیق مضمون کے ذریعہ تحریر شدہ مضامین]]
{{خانہ معلومات شخصیت2
| name =محمد ایاز بیگ ایمنؔ چغتائی
| residence =نانپارہ [[بہرائچ]][[اتر پردیش]] [[ہندوستان]]
|other_names =ایمنؔ چغتائی
| image=[[File:Aiman Chughtai Nanparvi.jpg|thumb|ایمنؔ چغتائی]]
| birth_place=نانپارہ [[بہرائچ]]، [[اتر پردیش]]، [[ہندوستان]]
| native_place =نانپارہ بہرائچ، اتر پردیش، ہندوستان
| known = انجمن ترقی اردو بہرائچ ، بانی راحت جنتا انٹر کالج ،شاعری
| occupation=معلمی ،شاعری
| religion =[[اسلام]]
| spouse=
| Teacher = سید محمد اصغر ؔرشیدی
| children =
| father = مرزا شہزاد بیگ
| website =
}}
''' ایمن چغتائی''' جنکا اصل نام محمد ایاز بیگ تھا کی پیدائش [[3 نومبر]] [[1917ء]] کو ضلع [[ بہرائچ ]] کے نانپارہ قصبہ میں ہوئی تھی۔ مرزا شہزاد بیگ آپ کے والد کا نام تھا ۔ آپ کے اسلاف سید سالار مسعود غازی اور ان کے والد سید سالار ساہو کے ہمراہ [[ ہندوستان]] تشریف لائے۔ مورث اعلیٰ پہلے [[بارہ بنکی ]] ضلع میں رہے،اس کے بعد ان ہی میں سےمرزا ولی بیگ بہرائچ تشریف لائے۔ ایمن صاحب کا شمار ان کی چھٹی (6) پشت میں ہوتا ہے۔ (محمد ایاز بیگ ابن مرزا شہزاد بیگ ابن مرزا عبداللہ بیگ ابن مرزا جواہر بیگ ابن مرزا امام بیگ ابن مرزا ولی بیگ)۔
 
==ابتدائی حالات==
ایمن کے خاندان کے زیادہ تر افراد شہر بہرائچ کے محلہ ناظرپورہ میں آج بھی رہتے ہیں۔ ایمن کے جد محترم حکیم مرزا عبداللہ بیگ طبابت میں دخل رکھتے تھے اس کے علاوہ شاعر بھی تھےاور تخلص عبد رکھتے تھے۔ ایمن کے والد مرزا شہزاد پہلے محکمہ [[پولیس]] میں تھے۔ پھر استعفا دے کر بسلسلہ ملازمت نانپارہ آگئے۔ اور یہں ایمن کی پیدائش ہوئی۔ ایمن کی اسکولی تعلیم اردو مڈل اور ہائی اسکول تک رہی۔ [[اردو]] اعلیٰ قابلیت[[الہ آباد]] اور ادیب کامل جامعہ اردو [[علی گڑھ]] کی اسناد ذاتی مطالعہ کر کے حاصل کی ۔ پھر ریاست نانپارہ میں 10سال ملازم رہے ۔ 6 سال ضلع پریشد میں ٹیچری کی اسی دوران ٹرینگ بھی حاصل کی۔ [[1953ء]] میں چند احباب اور بزرگوں کے تعاون سے جنتا جونیر ہائی اسکول نانپارہ کو قائم کیا ۔ جو بعد میں ترقی کی منزلیں طے کرتا ہوا مو جودہ وقت میں انٹر کالج ہو چکا ہے اور اب اسکا نام راحت جنتا انٹر کالج نانپارہ ہے ۔ اسکول کو قائم کرنے کے بعد ضلع پریشد سے استعفا دیکر اسی اسکول میں اردو ٹیچر ہوگئے۔ [[1955ء]] سے [[1977ء]] تک 22 سال اردو ٹیچر رہ کر عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اسکے بعد مزدور مانٹیسری اسکول نانپارہ کے پرنسپل اور مانٹیسری جونیر ہائی اسکول کے نگراں کی حیثیت سے تا حیات علمی خدمات انجام دیتے رہے۔ایمن صاحب شاعر [[شارق ربانی]] کے استاد تھے جن سے شارق ربانی نے اردو کی ابتدائی تعلیم جنتا انٹڑ کالج میں حاصل کی تھی۔
 
==ادبی خدمات==
ایمن چغتائی [[انجمن ترقی اردو]] ہند شاخ نانپارہ کے ایک لمبے عرصے تک معتمد عمومی کے عہدے پر فائز رہے۔انجمن ترقی اردو کی دستخطی مہم میں اور [[1951ء]] سے لگاتارمردم شماری کے کاموں میں[[اردو]] زبان کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ [[1938ء]] میں جب ایمن اردو اعلیٰ قابلیت کی تیاری کر رہے تھے، تب نانپارہ کی بلند پایہ ہستی سجاد حسین طورؔ سے کتاب معیار الباغت جو فن عروض سے تعلق رکھتی تھی نیز تاریخ اردو ادب پڑھی [[1939ء]] سے مشق سخن شروع کی اور دامن طورؔ سے ابتدائی پھر ایمن ؔکا تخلص اختیار کیا ۔ سید محمد اصغر ؔرشیدی جو کی پیارے صاحب رشید لکھنوی کے شاگر تھے جنکی وجہ سے نانپارہ میں اردو شاعری نے فروغ پایا تھا۔ ایمن انھیں کو اپنا کلام دکھاتے تھے۔ کہنہ مشقی کے سبب ضلع بہرائچ کے اساتذہ میں امتیازی مقام حاصل تھا۔ اس وقت متعدد مقامی اور بیرونی شعرا موصوف سے فیض حاصل کرتے تھے ۔مشاعروں میں ایمن کی شرکت مشاعروں کی کامیابی کا ضامن ہوتی تھی۔ ایمن کے دو شعری مجموعے شائع ہوئے:<br>
1. پھول اور کانٹے 2.برق ایمنؔ۔
 
==ادبی شخصیت سےرابطہ==
ایمن واصفؔ القادری نانپاروی کے ہم عمر ہونے کے ساتھ ہی ان کے گہرے دوستوں میں سے تھے۔ ایمن صاحب کا اپنے وقت کے تمام شاعروں سے رابطہ تھا۔ بہرائچ کے مشہور شعرا شوق ؔبہرائچی، [[ محمد نعیم اللہ خیالی]] ،جمال بابا،محسن زیدی، [[ شفیع بہرائچی]]،[[وصفی بہرائچی]]،[[واصف القادری]]، [[عبرت بہرائچی]] ،[[اظہار وارثی]]، سے ان کے گہرے تعلقات تھے۔ اس کےعلاوہ بیرونی شعرا سے بھی آپ کے تعلقات تھے۔
 
==وفات==
ایمن ؔچغتائی کا انتقال [[24 اپریل]] [[2001ء]] کو نانپارہ میں ہوا جس میں کشیر تعداد میں ادیب، شاعر ،مکامی افراد نے شرکت کی۔ آپ کی تدفن نانپارہ میں ہوئی۔
 
==نمونہ کلام==
{{نمونہ کلام شعر|حد تعینات کو میں پار کر گیا |حد تعینات مجھے ڈھونڈتی رہی}}
{{نمونہ کلام شعر|دوزخ کی شاہراہ پہ میں گامزن رہا | پھربھی رہ نجات مجھے ڈھونڈتی رہی}}
{{نمونہ کلام شعر|ایمنؔ پس وصال عروس دیار مرگ | برسوں مری برات مجھے ڈھونڈتی رہی}}
{{نمونہ کلام اختتام}}
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}
*برق ایمنؔ از ایمن چغتائی
*پھول اور کانٹے از ایمن چغتائی
*دبستان بہرائچ
==مزید دیکھے==
{{بہرائچ}}
 
[[زمرہ:ساحر تخلیق مضمون کے ذریعہ تحریر شدہ مضامین]]
[[زمرہ:1917ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:اتر پردیش کی شخصیات]]
86,585

ترامیم

فہرست رہنمائی