"ریاضی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1: سطر 1:
ریاضی دراصل [[عدد|اعداد]] کے استعمال کے ذریعے [[مقدار]]وں کے [[خواص]] اور ان کے درمیان [[تعلقات]] کی [[تحقیق]] اور [[مطالعہ]] کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں [[ساخت]]وں ، [[شکل|اشکال]] اور [[تبدلات]] سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، [[شمار]] کرنے، [[پیمائش]] کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی [[تجرید]] اور [[منطق]]ی [[استدلال]] (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔
ریاضی دراصل [[عدد|اعداد]] کے استعمال کے ذریعے [[مقدار]]وں کے [[خواص]] اور ان کے درمیان [[تعلقات]] کی [[تحقیق]] اور [[مطالعہ]] کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں [[ساخت|ساختوں]]، [[شکل|اشکال]] اور [[تبدلات]] سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، [[شمار]] کرنے، [[پیمائش]] کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی [[تجرید]] اور [[منطق|منطقی]] [[استدلال]] (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔


[[ریاضی داں]] ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے [[گمان|گمان کردہ خیالات]] (conjectures) کے لیے [[صیغہ|صیغے]] (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے [[مسلمہ|مسلمات (axioms)]]، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔
[[ریاضی داں]] ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے [[گمان|گمان کردہ خیالات]] (conjectures) کے لیے [[صیغہ|صیغے]] (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے [[مسلمہ|مسلمات (axioms)]]، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔

نسخہ بمطابق 04:58، 4 اکتوبر 2016ء

ریاضی دراصل اعداد کے استعمال کے ذریعے مقداروں کے خواص اور ان کے درمیان تعلقات کی تحقیق اور مطالعہ کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ساختوں، اشکال اور تبدلات سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، شمار کرنے، پیمائش کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی تجرید اور منطقی استدلال (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔

ریاضی داں ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے گمان کردہ خیالات (conjectures) کے لیے صیغے (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے مسلمات (axioms)، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔

اشتقاق

ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جس کا مطلب ، سیکھنا یا مشق کرنا ، پڑھنا ہوتا ہے ، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ یونانی کے mathema سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔

تاریخ

بنیادی قسم کی ریاضی کی معلومات کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے رائج ہے اور قدیم مصر، بین النہرین اور قدیم ہندوستان کی تہذیبوں میں اس کے آثار ملتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں علم ریاضی کو سائنس، ہندسیات (engineering)، طب اور معاشیات سمیت تمام شعبہ ہائے علم میں استعمال کیا جارہا ہے اور ان اہم شعبوں میں استعمال ہونے والی ریاضی کو عموما عملی ریاضی (applied mathematics) کہا جاتا ہے، ان شعبہ جات پر ریاضی کا نفاذ کرکے اور ریاضی کی مدد لے کر نہ صرف نئے ریاضیاتی پہلوؤں کی دریافتوں کا راستہ کھل جاتا ہے بلکہ بعض اوقات ریاضی اور دیگر شعبوں کے ملاپ سے ایک بالکل نیا شعبۂ علم وجود میں آجانے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔