"انگریزی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م ←‏top: روڈ آئلینڈ + خودکار درستی املا using AWB
سطر 10: سطر 10:
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ 1945ء میں [[اقوام متحدہ]] کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ 1945ء میں [[اقوام متحدہ]] کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔


انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]]، [[کینیڈا]]، [[آسٹریلیا]]، [[نیوزی لینڈ]] سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج [[برطانیہ]] یا [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں [[پاکستان]]، [[گھانا]]، [[بھارت]]، [[نائجیریا]]، [[جنوبی افریقہ]]، [[کینیا]]، [[یوگنڈا|یوگینڈا]] اور [[فلپائن]] بھی شامل ہیں۔
انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]]، [[کینیڈا]]، [[آسٹریلیا]]، [[نیوزی لینڈ]] سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج [[برطانیہ]] یا [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں [[پاکستان]]، [[گھانا]]، [[بھارت]]، [[نائجیریا]]، [[جنوبی افریقہ]]، [[کینیا]]، [[یوگنڈا|یوگینڈا]] اور [[فلپائن]] بھی شامل ہیں۔


سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام [[دوسری جنگ عظیم]] میں امریکہ کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔
سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام [[دوسری جنگ عظیم]] میں امریکہ کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔

نسخہ بمطابق 05:41، 15 نومبر 2016ء

EN آیزو 639-1
نیلا: وہ ممالک جہاں انگریزی باضابطہ زبان ہے۔ آسمانی: وہ ممالک جہاں انگریزی باضابطہ زبان تو ہے لیکن بنیادی زبان کے طور پر نہیں بولی جاتی

انگریزی (English) انگلستان سمیت دنیا بھر میں بولی جانے والی ایک وسیع زبان ہے جو متعدد ممالک میں بنیادی زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں ثانوی یا سرکاری زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ انگریزی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی اور سمجھی جانے والی زبان ہے جبکہ یہ دنیا بھر میں رابطے کی زبان سمجھی جاتی ہے۔

مادری زبان کے طور پر دنیا کی سب سے بڑی زبان جدید چینی ہے جسے 70 کروڑ افراد بولتے ہیں، اس کے بعد انگریزی ہے جو اکثر لوگ ثانوی یا رابطے کی زبان کے طور پر بولتے ہیں جس کی بدولت دنیا بھر میں انگریزی بولنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں تقریباًً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی مادری زبان انگریزی ہے جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان ہے۔

انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریح، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے برتر بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ 1945ء میں اقوام متحدہ کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔

انگریزی بنیادی طور پر مغربی جرمینک زبان ہے جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج برطانیہ یا امریکہ کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان ہے جن میں پاکستان، گھانا، بھارت، نائجیریا، جنوبی افریقہ، کینیا، یوگینڈا اور فلپائن بھی شامل ہیں۔

سلطنتِ برطانیہ کی وسیع سرحدوں کے باوجود انگریزی 20 ویں صدی تک دنیا میں رابطے کی زبان نہیں تھی بلکہ اسے یہ مقام دوسری جنگ عظیم میں امریکہ کی فتح اور دنیا بھر میں امریکی ثقافت کی ترویج کے ذریعے حاصل ہوا خصوصا ذرائع مواصلات میں تیز ترقی انگریزی زبان کی ترویج کا باعث بنی۔

حوالہ جات