"جودی پہاڑ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م فوری زمرہ بندی : + 5 زمرہ
←‏حوالہ جات: ایک غلط زمرہ قرآن میں مذکور پہاڑ ہوتا مگر وہ ادھر دستیاب۔۔۔نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 26: سطر 26:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}



[[زمرہ:قرآن میں مذکور شخصیات]]
[[زمرہ:کشتی نوح]]
[[زمرہ:کشتی نوح]]
[[زمرہ:مقدس پہاڑ]]
[[زمرہ:مقدس پہاڑ]]

نسخہ بمطابق 02:45، 12 اپریل 2017ء

جودی، کودی، کردُو
شرناق سے دیکھا جانے والا پہاڑی سلسلہ
بلند ترین مقام
بلندی2,089 میٹر (6,854 فٹ)
جغرافیہ
مقامصوبہ شرناق، جنوب مشرقی اناطولیہ علاقہ، ترکی
سلسلہ کوہاناطولیہ

جودی اسم علم ہے ایک پہاڑ کا نام ہے جس پر کشتی نوح آکر ٹھہر گئی تھی ، اس کا نام سورۃ ہود کی آیت44 میں آیا ہے۔
جودی پہاڑ کہاں ہے جس پر کشتی ٹھہری تھی‘ اس کے بارے میں معجم البلدان میں لکھا ہے کہ یہ ایک پہاڑ ہے جو دجلہ سے مشرقی جانب ہے جزیرہ ابن عمر پر محیط ہے اور یہ شہر موصل کے مضافات میں ہے (جو عراق کے شہروں میں سے ہے) یہ جزیرہ ابن عمر برقعبدی کی طرف منسوب ہے۔ محقق ابن جزری امام التجوید والقرأۃ کی نسبت بھی اسی کی طرف ہے۔[1] نوح (علیہ السلام) کا ظہور اس سرزمین میں ہوا تھا جو دجلہ و فرات کی وادیوں میں واقع ہے اور دجلہ و فرات آرمینیا کے پہاڑوں سے نکلتے ہیں اور بہت دور تک الگ الگ بہہ کر عراق زیریں میں باہم مل جاتے ہیں اور پھر خلیج فارس میں سمندر سے ہم کنار ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح آرمینیا کے یہ پہاڑ ” اراراط “ کے علاقہ میں واقع ہیں لیکن قرآن کریم نے اس جگہ کا نام لیا جہاں کشتی ٹھہری تھی اور ” جودی “ تھا۔ جودی پہاڑی آج بھی اس نام سے قائم ہے اس کا محل وقوع حضرت نوح (علیہ السلام) کے وطن اصلی عراق، موصل کے شمال میں جزیرہ ابن عمر کے قریب آرمینیہ کی سرحد پر ہے، یہ ایک کوہستانی سلسلہ ہے جس کے ایک حصہ کا نام جودی ہے، اسی کے ایک حصہ کو اراراط کہا جاتا ہے، موجودہ تورات میں کشتی ٹھہرنے کا مقام کوہ اراراط کو بتلایا ہے، ان دونوں روایتوں میں کوئی ایسا تضاد نہیں، مگر مشہور قدیم تاریخوں میں بھی یہی ہے کہ نوح (علیہ السلام) کی کشتی جودی پہاڑ پر آکر ٹھہری تھی۔ قدیم تاریخوں میں یہ بھی مذکور ہے کہ عراق کے بہت سے مقامات میں اس کشتی کے ٹکڑے اب تک موجود ہیں جن کو تبرک کے طور پر رکھا اور استعمال کیا جاتا ہے۔[2]

حوالہ جات

  1. تفسیر انوارالبیان مولانا عاشق الہٰی ,سورہ ہود آیت 49
  2. تفسیر معارف القرآن مفتی محمد شفیع سورہ ہود آیت44