"پوسائڈن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏نگار خانہ: اضافہ سانچہ/سانچہ جات
سطر 37: سطر 37:
{{یونانی اساطیر (اولمپوی)}}
{{یونانی اساطیر (اولمپوی)}}


[[زمرہ:ایلیڈ میں معبود]]
[[زمرہ:یونانی جل خدا]]
[[زمرہ:یونانی معبود]]
[[زمرہ:یونانی معبود]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]
[[زمرہ:یونانی علم الاساطیر]]

نسخہ بمطابق 14:38، 22 ستمبر 2017ء

پوسائڈن

پوسائڈن یونانی اساطیر کے بارہ اولمپوی دیوتاؤں میں سے ایک تھا۔ اِس کے دائرہِ اختیار میں سمندر اور بحریرہ تھے اور یہ گھوڑوں کو مطیع کرنے میں بھی مستحسن تھا، چنانچہ اِسے ”سمندروں کا دیوتا“ کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کو بھی لرزاں کر سکتا تھا اور اِسی لئے اِسے کبھی ”بُھونچالوں کا دیوتا“ بھی تصّور کیا جاتا ہے۔ فنون میں پوسائڈن کو ایک بوڑھے آدمی کی شکل میں دِکھایا جاتا ہے جس کے داڑھی اور سَر کے بال گھُنگرِیلے ہوتے ہیں۔

زندگی

پیدائش

پوسائڈن کرونس اور ریہہ کا دوسرا بیٹا تھا۔ دیگر بیانوں میں پوسائڈن کو پیدائش کے وقت اِس کا باپ، کرونس، نِگل گیا۔ کیونکہ پوسائڈن خود ایک لافانی دیوتا تھا، یہ کرونس کے پیٹ میں جا کر مرا نہیں بلکہ ابد کی قید میں جیتا رہا۔ کرونس نے پوسائڈن سمیت اپنے چار اور نومولود بچوں کو کھا لیا جن میں اِس کا ایک بھائی ہادس اور تین بہنیں، ہیسٹیہ، ڈیمیٹر اور ہیرہ، شامل تھیں۔ یہ سب بچے اپنے باپ کے پیٹ میں زندگی بسر کرتے رہے۔ جب اِس کے سب سے چھوٹے بھائی زیوس کی پیدائش ہوئی تو اِس کی ماں ریہہ نے زیوس کو ایک غار میں چھپا کر اِس کے باپ کو کپڑے میں لپٹا پتھر کھلا دیا۔ آگے جا کر زیوس نے اپنے بہن بھائیوں کو اپنے باپ کے پیٹ سے آزاد کروایا اور پوسائڈن، زیوس کے ہمراہ، تیتانی دیوتاؤں کے خلاف جنگ میں اُتر آیا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

نگار خانہ

حوالہ جات