"کل یگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م BukhariSaeed نے صفحہ کالی یوگ کو کل یگ کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 15:13، 19 اکتوبر 2017ء

کالی یوگ (دیوناگری: कलियुग) ہندو نظام زماں میں آخری یوگ ہے جسے مہایوگ کا چوتھا حصہ مانا جاتا ہے۔ اِس یوگ کا نام ایک دیو کالی (دیو) کے نام سے منسوب ہے۔ کل جگ تین بڑے مہایوگ یعنی ست یوگ، تریتا یوگ اور دواپر یوگ کے بعد آخری بڑا دور ہے جسے کے اختتام پر ہندو دیومالائی عقائد کے مطابق نظام کائنات ختم ہوجائے گا۔ ہندو مذہبی دستاویزات کی رُو سے کالی یوگ میں کشیدگی، جھگڑے، فتنہ فساد، مذہبی شخصیات کی کمی، روحانیت کا فقدان اور لوگوں کی عمریں کم ہوں گی۔ علم فلکیات کے تنجیمی حساب سے کالی یوگ 18 فروری 3102 قبل مسیح کی نصف شب کو ہوا۔