"انتشار (طبیعیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م شہاب نے صفحہ نفوذ کو انتشار (طبیعیات) کی جانب منتقل کیا: درستگی
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 12:55، 31 دسمبر 2017ء

طبیعیات میں انتشار (diffusion) سے مراد مولیکیولوں کا زیادہ ارتکاز (high concentration) والی جگہ سے کم ارتکاز والی جگہ تک منتقل ہونا ہے۔ یہ عمل خودبخود ہوتا ہے اور دباو یا درجہ حرارت کے فرق کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر اگر ہوا ساکت بھی ہو پھر بھی عطر یا پرفیوم کی بوتل کھولنے پر اس کی خوشبو اطراف میں پھیل جاتی ہے کیونکہ پرفیوم کے مولیکول خودبخود بوتل سے نکل کر ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں۔

اگر بہت سے مولیکیول دباو (پریشر) یا ٹمپریچر کے فرق کی وجہ سے ایک طرف حرکت کریں تو اسے انتشار نہیں کہتے بلکہ بہاو (bulk flow) کہتے ہیں۔ انتشار ہر طرف ہوتا ہے، محض ایک طرف نہیں ہوتا۔

جب پانی میں ایک قطرہ جینشین وائیلٹ ٹپکاتے ہیں تو شروع میں وہ الگ نظر آتا ہے مگر کچھ وقت کے بعد پورا پانی یکساں طور پر بنفشی ہو جاتا ہے۔ پانی کو ہلائے بغیر رنگ کا اس طرح پھیل جانا انتشار کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے