"انجینئری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م BukhariSaeed نے صفحہ ہندسیات کو انجینئری کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:17، 23 جنوری 2018ء

انجینئری کو انگریزی میں Engineering کہا جاتا ہے اور عربی میں ہندس یا الہندس جبکہ فارسی میں مہندسی کہتے ہیں۔ انجینئری دراصل روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے فنی مسائل کو حل کرنے کی غرض سے اور زندگی کو سہل اور آسان بنانے کی خاطر سائنسی اور تکنیکی (technical) معلومات کے نفاذ (application) کو کہتے ہیں۔ وہ افراد جو اس کام یا شعبہ علم میں مہارت رکھتے ہیں انہیض انجینئر کہا جاتا ہے۔ ایک انجینئر سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی اور کمپیوٹنگ کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بصیرت، پرواز تخیل اور اپنی صلاحیت تخمینہ کاری و تعین کے ذریعہ فنی مسائل کا عملی حل تلاش کرتا ہے۔ انجینئری کا نتیجہ عام طور پر ایک طرح (design) یا پیداوار (production) ہو سکتا ہے (مثلا بجلی کی پیداوار) اور یا پھر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی مفید شے (object) یا عمل (process) کی کارگذاری (operate) کی جاسکے (مثلا انجن جس کی کارگذاری سے گاڑی چلائی جاسکتی ہے)۔

اصطلاح term

انجینئری
ہندسات
انجینئر
ہندسہ
علم الہندسہ

engineering
geometries
engineer
geometry
geometry


اسلوبیات

اسلوبیات انجینئری میں سب سے اہم ترین کارگذاری ، ایک مہندس کی وہ منفرد اور یکتا ذمہ داری ہوتی ہے کہ جس میں وہ کسی طرح (ڈیزائن) کے لیے امکانات یا محدودات یا محدویت (constraints) کی شناخت کرتا ہے اور اسکا خاکہ تیارکرتا ہے، پھر اسکا درست ادراک کرتا ہے اور پھر اس ان امکانات کو طرح یعنی ڈیزائن پر یکجا کرکے کامیاب اور مفید نتیجہ حاصل کرتا ہے۔ محدودیت میں مختلف عوامل شامل ہوتے ہیں ہیں مثلا؛ موجود وسائل، طبعی (یعنی افرادی) اور طرازی (technical) کمی، مسقبل کی ضروریات سے مطابقت اور ضرورت پڑنے پر مزید اضافوں کی صلاحیت، لاگت، بازارپذیری (marketability)، پیداواریت (producibility) اور افادیت و کارآمدگی (serviceability) وغیرہ۔ تمام محدودات کا اندازہ کرلینے کے بعد مہندس ، تخصیصات (specifications) کو حدود سے قریب تر کرتا ہے تاکہ مقصد کا حصول یا نتیجہ (کوئی طرح بندی یعنی ڈیزائنگ یا کوئی پیداوار یا پروڈکٹ) ، اخذ کردہ اندازوں سے قریب تر حاصل کیا جاسکے۔ آسان الفاظ میں اس کو یوں کہ سکتے ہیں کہ تخصیصات یعنی وہ خصوصیات جو بنائی جانے والی شے یا پیداوار میں مطلوب ہوں انکو حقیقت پسندی سے موجود وسائل کے مطابق ڈھالا جاۓ اور محدودات (کوئی چیز بنانے کے لیے موجودہ وسائل یا امکانات) کو ممکنہ حد تک بہتر کرکہ تخصیصات کے حصول کے لیے موزوں تر بنایا جاۓ۔

مسائل سلجھانا

ایک مہندس اپنی سائنس و ریاضی کی معلومات اور اپنے موزوں تجربے کی مدد سے کسی بھی درپیش مسئلہ کا حل تلاش کرتا ہے یا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر انجینئری میں کسی مسئلہ کا ایک موزوں ریاضیاتی نمونہ تیار کرلیا جاۓ تو نہ صرف یہ کہ اس مسلے کی تحلیل اور تجزیہ کاری (بعض اوقات کامل اور قطعی حد تک) کی جاسکتی ہے بلکہ ممکنہ حل کو آزما کر اسکی استعداد کا بھی اندازہ کرا جاسکتا ہے۔

عموما کسی مسلے کے ایک سے زائد حل نظر آتے ہیں ، ایسی صورت میں مہندس مختلف طرحی انتخابات میں سے ہر ایک کا تچزیہ اور تخمینہ کر کے اندازہ لگاتا ہے کہ کونسی طرح یا ڈیزائن مطلوبہ اختصاصات کے قریب تر ہے اور اسی کا انتخاب کرلیا جاتا ہے۔ انجینئری میں ، بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے سے قبل اس بات کا اندازہ لگا لیا جاتا ہے کہ منتخب کردہ طرح یا ڈیزائن سے مطلوبہ اختصاصات حاصل ہونے کی کتنی توقع کی جاسکتی ہے۔ اور اس مقصد کے لیے جن طرازوں (techniques) کی مدد لی جاتی ہے ان میں ؛ قسم اولیہ (prototype) ، میقاسی نمونوں (scale models) ، تشبیہ (simulations) ، تخریبی آزمائشیں (destructive tests) ، غیرتخریبی آزمائشیں (nondestructive tests) ، اور تناؤ کی آزمائش (stress test) وغیرہ شامل ہیں۔

ان آزمائشوں یا اختبارات سے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ بنائی جانے والی چیز یا پیداوار ممکنہ حد تک توقعات سے کے مطابق نتیجہ دے۔ انجینئری کے ان تمام مراحل کے دوران میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے ہے کہ پیداوار یا بنائی جانے والی شے ، ماحول کے لیے خطرات نہ پیدا کرتی ہوئے نتائج مہیا کرے ، اس مقصد کے لیے حفاظتی عوامل (factor of safety) کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے، اور اسی حفاظتی عامل کی وجوہات کے باعث اکثر پیداور پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

کمپیوٹر اور انجینئری

دیگر تمام شعبہ ہاۓ علم مثلا سائنس اور طرزیات (technology) کی طرح ، انجینئری میں بھی شمارندے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انکی مدد سے بناۓ جانے والے اعدادی و ریاضیاتی طریقہ کار اور تشبیہات (simulations) کے ذریعہ آج ایک پیداوار یا طرح (ڈیزائن) کی کارکردگی کے بارے میں ماضی کی نسبت زیادہ صحت کے ساتھ پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

طرحبند بـــکمپیوٹر (computer-aided design / CAD) مصنع لطیف یا سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ایک مہندس نسبتا آسانی سے اپنے مطلوبہ تصمیم یا ڈیزائن کے خاکے اور نمونے تیار سکتا ہے