"مقبرہ جہانگیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏مزید دیکھیے: درستی املا
درستی
سطر 4: سطر 4:
مقبرہ کے چاروں کونوں پر حسین مینار نصب ہیں۔ قبر کا تعویذ [[سنگ مرمر]] کا ہے اور اس پر [[عقیق]]، [[لاجورد]]، نیلم، [[مرجان]] اور دیگر قیمتی پتھروں سے گل کاری کی گئی ہے۔ دائیں بائیں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام کندہ ہیں۔
مقبرہ کے چاروں کونوں پر حسین مینار نصب ہیں۔ قبر کا تعویذ [[سنگ مرمر]] کا ہے اور اس پر [[عقیق]]، [[لاجورد]]، نیلم، [[مرجان]] اور دیگر قیمتی پتھروں سے گل کاری کی گئی ہے۔ دائیں بائیں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام کندہ ہیں۔


سکھ عہد میں اس عمارت کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ سکھ اس عمارت میں سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا سہ نشین اکھاڑ کر [[امرتسر]] لے گئے ۔ اسی طرح عمارت کے ستونوں اور آرائشات میں استعمال کئے گئے قیمتی جواہرات بھی نکال لئے گئے، تاہم آج بھی یہ عمارت قابل دید ہے۔
سکھ عہد میں اس عمارت کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ سکھ اس عمارت میں سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا سہ نشین اکھاڑ کر [[امرتسر]] لے گئے ۔ اسی طرح عمارت کے ستونوں اور آرائشات میں استعمال کئے گئے قیمتی جواہرات بھی نکال لیے گئے، تاہم آج بھی یہ عمارت قابل دید ہے۔


مقبرہ کا وہ حصہ جہاں شہنشاہ [[نورالدین جہانگیر]] دفن ہے ایک بلند چبوترا بنایا گیا ہے۔ اندر داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے۔ مزار کے چاروں جانب سنگ مرمر کی جالیاں لگی ہوئی ہیں، جو سخت گرم موسم میں بھی ہال کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھتی ہیں۔
مقبرہ کا وہ حصہ جہاں شہنشاہ [[نورالدین جہانگیر]] دفن ہے ایک بلند چبوترا بنایا گیا ہے۔ اندر داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے۔ مزار کے چاروں جانب سنگ مرمر کی جالیاں لگی ہوئی ہیں، جو سخت گرم موسم میں بھی ہال کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھتی ہیں۔


مقبرہ جہانگیر کی حدود میں [[نورجہاں (ملکہ)|نور جہاں]] نے ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کرائی تھی۔ اس مقبرہ میں [[نورجہاں (ملکہ)|نور جہاں]] نے کافی عرصہ رہائش بھی اختیار کی، اس لئے یہاں رہائشی عمارات بھی تعمیر کئی گئی تھیں۔
مقبرہ جہانگیر کی حدود میں [[نورجہاں (ملکہ)|نور جہاں]] نے ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کرائی تھی۔ اس مقبرہ میں [[نورجہاں (ملکہ)|نور جہاں]] نے کافی عرصہ رہائش بھی اختیار کی، اس لیے یہاں رہائشی عمارات بھی تعمیر کئی گئی تھیں۔


== تصاویر ==
== تصاویر ==

نسخہ بمطابق 15:22، 1 فروری 2018ء


مقبرہ جہانگیر لاہور کو مغلیہ عہد میں تعمیر کئے گئے مقابر میں ایک بلند مقام حاصل ہے۔ یہ دریائے راوی لاہور کے دوسرے کنارے شاہدرہ کے ایک باغ دلکشا میں واقع ہے۔ جہانگیر کی بیوہ ملکہ نور جہاں نے اس عمارت کا آغاز کیا اور شاہ جہاں نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ یہ مقبرہ پاکستان میں مغلوں کی سب سے حسین یادگار مانا جاتاہے۔

مقبرہ کے چاروں کونوں پر حسین مینار نصب ہیں۔ قبر کا تعویذ سنگ مرمر کا ہے اور اس پر عقیق، لاجورد، نیلم، مرجان اور دیگر قیمتی پتھروں سے گل کاری کی گئی ہے۔ دائیں بائیں اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام کندہ ہیں۔

سکھ عہد میں اس عمارت کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ سکھ اس عمارت میں سفید سنگ مرمر سے بنایا گیا سہ نشین اکھاڑ کر امرتسر لے گئے ۔ اسی طرح عمارت کے ستونوں اور آرائشات میں استعمال کئے گئے قیمتی جواہرات بھی نکال لیے گئے، تاہم آج بھی یہ عمارت قابل دید ہے۔

مقبرہ کا وہ حصہ جہاں شہنشاہ نورالدین جہانگیر دفن ہے ایک بلند چبوترا بنایا گیا ہے۔ اندر داخل ہونے کا ایک ہی راستہ ہے۔ مزار کے چاروں جانب سنگ مرمر کی جالیاں لگی ہوئی ہیں، جو سخت گرم موسم میں بھی ہال کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھتی ہیں۔

مقبرہ جہانگیر کی حدود میں نور جہاں نے ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کرائی تھی۔ اس مقبرہ میں نور جہاں نے کافی عرصہ رہائش بھی اختیار کی، اس لیے یہاں رہائشی عمارات بھی تعمیر کئی گئی تھیں۔

تصاویر

مزید دیکھیے

فہرست مزارات و مقابر، پاکستان