"قصور" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
1 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
درستی
(درستی)
(درستی)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
'''قصور'''
[[صوبہ پنجاب]] [[پاکستان]] کا ایک قدیم [[ضلع قصور]] کا مرکزی شہر اور ضلعی [[دارالحکومت]]ہے،[[ضلع]] کا درجہ حاصل کرنے سے پہلے یہ [[لاہور]] کی ایک [[تحصیل]] تھی،انگریز حکومت نے قصور کو 1867ء میں میونسپلٹی کا درجہ دیا، یکم جولائی 1976 ءکو [[ضلع لاہور]] سے [[تحصیل قصور]] کو علاحدہ کر کے [[ضلع]] کادرجہ دے دیاگیا ، جو [[لاہور]] سے[[جنوب]] کی طرف55[[کلومیٹر]] دور واقع ہے، اس کا کل رقبہ 3995 مربع کلومیٹر ہے،سطح سمندر سے اسکی اوسط بلندی 218 میٹر ہے۔
 
قصور کا ماضی شاندار ہے، یہ مذہبی ، ثقافتی اور روحانی روایات کا امین ہے، یہ شہر ہماری ملی تاریخ کا ایک ایسا کردار ہے جس نے اسلامی تہذیب وتمدن اور مسلم ثقافت کی ترقی اور اس کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔قصور کی تاریخ لاہور کے مقابلے میں اتنی پرانی نہیں ہے مگر یہ صدیوں سے لاہورشہر سے منسلک شہر ہے اس لیے [[لاہور]] سے بہت مشابہت رکھتا ہے، لاہور پاکستان کا دل ہے تو قصور اس کی آنکھ ہے۔
گمنام صارف

فہرست رہنمائی