"یونیسف" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: pnb:یونیسف
م روبالہ جمع: so:UNICEF
سطر 77: سطر 77:
[[sk:Detský fond OSN]]
[[sk:Detský fond OSN]]
[[sl:Sklad Združenih narodov za otroke]]
[[sl:Sklad Združenih narodov za otroke]]
[[so:UNICEF]]
[[sr:Уницеф]]
[[sr:Уницеф]]
[[sh:UNICEF]]
[[sh:UNICEF]]

نسخہ بمطابق 05:12، 9 جولائی 2010ء

اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال یا یونیسف (UNICEF) ایک عالمی ادارہ ہے جو کہ اقوام متحدہ کی ذیلی شاخوں میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ میں اس کا قیام 11 دسمبر 1946ء کو عمل میں لایا گیا۔ اس وقت اسی طرز کا ادارہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی فنڈ برائے اطفال پہلے سے ہی کام کر رہا تھا، اس ادارے کے باقاعدہ قیام کے بعد اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ 1953ء میں اس ادارے کے نام میں سے ہنگامی کا لفظ حذف کر دیا گیا اور یہ اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال یا یونیسف کہلایا جانے لگا۔
یونیسف کا مرکزی دفتر امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ہے اور یہ ادارہ دنیا بھر میں زچہ و بچہ کی صحت و فلاح کا کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کو امدادی رقوم مختلف حکومتیں اور مخیر حضرات فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت یہ ادارے دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں کام کر رہا ہے۔

مقاصد

یونیسف اس وقت مندرجہ ذیل 5 شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے:

  • بچوں کی صحت اور ترقی
  • بنیادی تعلیم اور صنفی مساوات
  • بچوں کے حقوق کا تحفظ
  • ایڈز
  • زچہ و بچہ کی صحت اور خوراک

ان شعبہ جات کے علاوہ ضمنی شعبہ جات میں بچوں کے لیے خاندانی تحفظ، کھیل اور ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل بھی شامل ہے۔
یونیسف 60 سال سے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہا ہے۔ 1965ء میں اس ادارے کو نوبل انعام برائے امن سے بھی نوازا گیا تھا۔ لیکن، اس ادارے کے کام کو کئی مواقع پر دنیا بھر میں حکومتوں اور لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ اس ادارے کے طرز عمل کو ہمیشہ سے ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود یہ عالمی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔ اس وقت یہ ادارہ دنیا کے 164 ممالک میں کام کر رہا ہے۔

بیرونی روابط