"ابو العباس السفاح" کے نسخوں کے درمیان فرق
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی |
JarBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
||
سطر 19: | سطر 19: | ||
[[زمرہ:خلافت عباسیہ]] |
[[زمرہ:خلافت عباسیہ]] |
||
[[زمرہ:عباسی خلفا]] |
[[زمرہ:عباسی خلفا]] |
||
[[زمرہ:بنو عباس]] |
نسخہ بمطابق 14:17، 27 مارچ 2018ء
أبو العباس عبد الله السفّاح | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
خلیفۃ الاسلام خلافت عباسیہ، عراق | |||||||
ابوالعباس السفاح کی بیعتِ خلافت کا منظر- محمد بلعمی کے تاریخ نامہ سے اقتباس | |||||||
خلافت عباسیہ کا پہلا خلیفہ | |||||||
25 جنوری 750ء – 10 جون 754ء (4 سال 4 ماہ 16 دن شمسی) | |||||||
پیشرو | مروان الثانی بحیثیت اُموی خلیفہ - خلافت امویہ کا آخری خلیفہ | ||||||
جانشین | ابو جعفر المنصور | ||||||
شریک حیات | ام سلمیٰ بنت مخزوم | ||||||
نسل | ریطہ بنت السفاح | ||||||
| |||||||
والد | محمد ابن علی ابن عبداللہ | ||||||
والدہ | ریطہ الحارثیہ | ||||||
پیدائش | 104ھ/ 722ء | ||||||
وفات | پیر 13 ذوالحجہ 136ھ/ 10 جون 754ء (عمر: 33 سال قمری، 32 سال شمسی) | ||||||
تدفین | موجودہ محافظہ الانبار، عراق | ||||||
مذہب | سنی اسلام |
ابوالعباس عبد اللہ۔ خلافت عباسیہ کا پہلا حکمران۔ اموی خلیفہ مروان ثانی نے امام ابراہیم کو گرفتار کرا کے مروا ڈالا تو ابوالعباس ان کا جانشین بنا۔ اس نے اپنے آبائی مسکن حمیمہ (جنوبی فلسطین) کی رہائش ترک کر دی اور اہل و عیال سمیت کوفے میں آ گیا۔ ابومسلم خراسانی، ابوسلمہ اور دیگر حامیان تحریک عباسیہ کی مدد سے بالآخر عراق پر ابوالعباس کا قبضہ ہو گیا اور ربیع الاول 132ھ میں اس کی خلافت کا اعلان کر دیا گیا۔ بعد میں فرات کے کنارے امویوں اور عباسیوں میں فیصلہ کن جنگ ہوئی اور ابوالعباس کے چچا عبداللہ علی نے ذوالحجہ 132ھ میں بنو امیہ کا خاتمہ کرکے آخری خلیفہ مروان ثانی کا خاتمہ کرکے بنی عباس کی خلاف کی بنا ڈالی۔
ابوالعباس نے اپنی خلافت کے استحکام کی خاطر بڑی خونریزی کی۔ بنو امیہ پر تو اس کی سختیاں انتہا کو پہنچ گئیں۔ مردے بھی اس کے جوش انتقام سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اکثر اموی خلفا کی قبریں کھدوا کر ان کی ہڈیاں پیسی گئیں۔ اس قتل و غارت گری اور سفاکی کے باعث سفاح کے لقب سے مشہور ہوا جس کے معنی (خونریز) کے ہیں۔ سفاح کی سختیاں صرف دشمنوں تک ہی محدود نہ تھیں۔ بلکہ اس کے اکثر معتمد بھی اس کے مظالم کا شکار ہوئے۔ مشہور عباسی داعی ابوسلمہ جو اس کا پہلا وزیر بھی تھا، اسی کے ایما پر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔
ابو العباس السفاح پیدائش: 722ء وفات: 10 جون 754ء
| ||
مناصب سنت | ||
---|---|---|
ماقبل | خلیفۃ الاسلام 25 جنوری 750ء – 10 جون 754ء |
مابعد |