"کاہن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > کتاب مقدس
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
سطر 20: سطر 20:
[[زمرہ:ہارون]]
[[زمرہ:ہارون]]
[[زمرہ:عبرانی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:عبرانی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]

نسخہ بمطابق 14:16، 16 اگست 2018ء

ہارون کاہن اعظم اسرائیل

کاہن، کہن یا کوہن (عبرانی : כֹּהֵן کہن ، جمع :כֹּהֲנִים کہنویم) عبرانی زبان میں ایک روحانی مقام و مرتبے کا نام ہے۔ یہودیوں کا کاہنوں کے بارے میں یہ عقیدہ ہے کہ وہ جناب ہارون (موسی کے بھائی) کی نسل سے ہیں۔ عربی اور اردو میں کاہن جبکہ عبرانی میں کوہن کہا جاتا ہے۔[1]

کتاب مقدس میں کئی مقامات پر لفظ کاہن غیر یہودی اہل روحانیت کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ جس زمانے میں یروشلیم میں معبد موجود تھے۔ کاہن روزمرہ کے دیگر امور کے انجام دہی کے ساتھ قربانی اور ہدیہ جات کے معاملات پر بھی مامور تھے۔

موجودہ دور میں کاہنوں اور عام یہودیوں میں بہت کم فرق ہے لیکن کاہنوں کے لیے جو قوانین ہیں و دیگر تمام یہودیوں سے الگ ہیں۔

عہد نامہ قدیم میں

کاہنوں کا سلسلہ مختلف اوصاف و شرائط سے ہارون سے جا ملتا ہے۔ جس زمانے میں خدا نے ایک عہد دائمی اس کے ساتھ اور اس کے بیٹوں کے ساتھ برقرار رکھا، اور جس زمانے میں وہ چالیس برس تک مارے مارے پھرتے رہے تاوقتیکہ یروشلیم میں معبد مقدس کی تعمیر ہوگئی۔ کاہنوں کے ذمے اعمال روزانہ اور یہودیوں کی عیدوں کے لیے قربانی کے معاملات دیکھنا اور انہیں سر انجام دینا تھا۔ معبد اوّل اور دوم کے زمانے میں کاہنوں کے فرائض ایک ہی جیسے تھے۔ وہ چوبیس گروہوں میں تقسیم تھے اور ہر گروہ میں چھ خاندان ہوا کرتے تھے۔ ان چوبیس گروہوں میں سے ہر گروہ ایک پورے ایک ہفتے تک فرائض سرانجام دیتا تھا اور چھ خاندانوں میں سے ہر خاندان کے فرائض کا ایک دن ہوتا تھا ساتویں دن ( یعنی سبت کو ) چھ کے چھ خاندان اکٹھے فرائض سرانجام دیتے تھے۔

چونکہ جناب ہارون قوم لاوی کی نسل سے تھے اس لیے ایک عمومی درجہ بندی انساب کے ضمن میں کاہنوں کو لاوی بھی کہا جاتا تھا، باوجود اس کے کہ تمام لاوی النسل روحانی نہ تھے۔

حوالہ جات

  1. یہودی دائرۃ المعارف، اخذ کردہ بتاریخ: اگست 2018