"جغرافیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: ss:Temhlaba
م r2.6.3) (روبالہ جمع: rue:Ґеоґрафія
سطر 155: سطر 155:
[[qu:Allpa saywachi]]
[[qu:Allpa saywachi]]
[[ru:География]]
[[ru:География]]
[[rue:Ґеоґрафія]]
[[sah:География]]
[[sah:География]]
[[sm:Geography]]
[[sm:Geography]]

نسخہ بمطابق 21:33، 28 جنوری 2011ء

جغرافیہ دنیا کی انسانی اور مادی ساخت اور اس میں موجود تغیر اور تبدل کے علم کو کہتے ہیں۔ جغرافیہ صرف نقشوں کی تشکیل اور ان کے مطالعے کا نام نہیں۔ اس علم میں یہ تو شامل ہے ہی کہ اس چیز کی معلومات حاصل کی جائیں کہ کہاں پر کیا موجود ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ يہ بھی معلوم کرنا ضروری ہے کہ اس کی موجودگی یہاں پر کیوں ہے اور کسی اور جگہ پر کیوں نہیں۔

اس علم کا آغاز بطور سائنس مصر و یونان میں ہوا۔ زمانہ قدیم کے جغرافیہ دانوں کی بعض تحریریں بڑی دلچسپ ہیں۔ مثلاً سٹرابو جو ایک اطالوی جغرافیہ دان تھا۔ اس خیال کا مالک تھا کہ سمندر کا پانی ایک بہت بڑے دریا کیطرح کسی ڈھلان پر بند رہتا ہے۔ ارسطو کا خیال تھا کہ فضا سے ہوا زمین میں داخل ہو کر محبوس ہو جاتی ہے۔ اور جب وہ فضا میں واپس جانے کے لیے جدوجہد کرتی ہے تو زلزلہ پیدا ہوتا ہے۔ مگر ان عجیب و غریب خیالات کے ساتھ ساتھ قدیم یونانیوں نے بعض حیرت انگیز دریافتیں بھی کیں۔ مثلاً 200 ق م کے قریب ارسطارتس نے مصر کے مشرق و مغرب میں مدوجزر کی لہروں میں تناسب معلوم کرنے پر یہ اعلان کیا کہ بحر اوقیانوس اور بحر ہند آپس میں منسلک ہیں۔ اس کی ایک اور دریافت قابل ذکر ہے ، جس کے مطابق اس نے بتایا کہ دور مغرب میں شمال سے جنوب تک کوئی ملک ضرور واقع ہے۔ اس کے 1700 سال بعد کولمبس نے اس ملک امریکا کو دریافت کیا۔ علم جغرافیہ میں کرہ ارضی کے خط و خال ، زمین ، پانی ، نباتات ، حیوانات ، اور انسان کی آپس کے تعلقات سے بحث ہوتی ہے۔ اس علم کی خاص خاص شاخیں یہ ہیں۔ طبعی ، نباتاتی ، حیواناتی ، اقتصادی ، تاریخی ، ریاضیاتی ، طبقاتی اور سیاسی یا ملکی۔

جغرافیہ کی تاریخ

جو معلومات ہمارے پاس ہیں ان کے مطابق جغرافیے میں سب سے پہلے یونانیوں نے پیشرفت کرنا شروع کی۔ قرون وسطیٰ میں مسلم ممالک میں اس علم میں بہت پیش رفت ہوئی۔ اس دور کے اہم ناموں میں ہیں ابن بطوطہ، ابن خلدون اور ادریسی۔ غينيزاں کے بعد سے یورپ میں اس مضمون پر بہت پیش رفت ہوئی۔

جغرافیہ کی شاخیں

سانچہ:Link FA سانچہ:Link FA ak:Gyeografi