"طبقہ (حیاتیات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
م Obaid Raza نے صفحہ طبقہ کو طبقہ (حیاتیات) کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:38، 22 جنوری 2019ء

طبقہ (انگریزی: order) سائنسی اصطلاح جو حیاتیات میں استعمال ہوتی ہے، لاطینی میں ordo کہلاتی ہے کی تعریف یہ ہے کہ؛ حیاتیات میں استعمال ہونے والی طبقاتی تقسیم (taxonomic) کا ایک درجہ ہے جس میں زندہ اجسام کی پہچان و جماعت بندی کے لیے ان کو رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ طبقہ سے اوپر بالائی درجات ؛ ساحہ (domain)، مملکہ (kingdom)، قسمہ (phylum) اور جماعت جبکہ خاندان اور جنس (genus) طبقہ کے درجے کے بعد آتے ہیں۔ طبقہ اصل میں حیاتیاتی تصنیفیات میں استعمال ہونے والا صیغہ واحد ہے، صیغہ جمع میں اسے طبقے یا طبقات کہا جائے گا۔ لاطینی میں صیغہ جمع کے لیے ordies جبکہ انگریزی زبان میں orders استعمال ہوا ہے۔ طبقہ ؛ جماعت اور خاندان کے درمیان فرق کرنے والی تقسیم تصور کی جاتی ہے۔

جماعت

طبقہ (طبقات)

خاندان

مزید دیکھیے