"بمل رائے" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
37 بائٹ کا اضافہ ،  2 سال پہلے
م
خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:فلم فیئر فاتحین
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:فلم فیئر فاتحین)
| بمل رائے =
}}
ہندوستانی سینما کے مشہور ہدایت کار۔ جولائی [[1909ء]] کو [[ڈھاکہ]] کے ایک زمیندار خاندان میں پیدا ہوئے، لیکن کم عمری میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور گھر کی ذمہ داریاں ان کے کاندھوں پر آپڑیں۔ اس زمانے میں زمینداروں کے ذریعہ مزارعوں پر جو مظالم کیے جاتے تھے یا کھیت مزدوروں کا جو استحصال کیا جاتاتھا، انہیں بمل رائے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ اسی لیے بمل رائے نے جن فلموں کی ہدایت کاری کی ان میں یہ اثرات صاف نظر آتے ہیں۔ ملک کی تقسیم کے بعد [[1947ء]] میں وہ بیوہ والدہ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ [[کولکاتہ|کلکتہ]] چلے آئے تھے اور یہاں انہیں بہت ہی بے سروسامانی میں زندگی کے دن گزارنے پڑے۔ اس جدو جہد کے دوران ہی ان کی ملاقات فلموں سے وابستہ پی سی بروا سے ہو گئی، جنہوں نے بمل رائے کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کو اپنی فلم [[دیو داس]] میں معاون بنایا تھا۔
 
== دیوداس ==
 
اس فلم کے ہیرو مشہور گلو کار [[کندن لال سہگل]] تھے۔ اس کے بعد بمل رائے نے نصف درجن سے زائد بنگلہ فلموں میں بطور معاون ہدایت کار اور پھر ہدایت کار کے طور پر کام کیا۔ [[1950ء]] میں وہ [[ممبئی]] چلے آئے اور ہندی فلموں میں ہدایت کاری شروع کی۔ انہوں نے اپنی کمپنی بمل رائے پروڈکشن کی بنیاد رکھی۔ بعد میں انہوں نے پھر سے فلم دیو داس بنائی جس میں [[دلیپ کمار]] کو بطور ہیرو لیا۔
 
== فلمی کیرئیر ==
انہوں نے دو درجن سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے تھے، ان میں سے نصف درجن فلموں کو تو فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ جن میں دو بیگھا زمین، پرنیتا، براج بہو، مدھو متی، سجاتا، پرکھ اور بندنی شامل ہیں۔ بمل رائے کی فلم ”دو بیگھا زمین“ نے روایات کی تمام بندشوں کو توڑ دیا تھا، اسی لیے اس فلم کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی بلکہ اس نے اس دور میں کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے تھے۔ اس فلم کو [[فرانس]] میں ہونے والے کانز فلمی میلے میں بھی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ بمل رائے نے صرف عصری فلموں پر ہی اپنی چھاپ نہیں چھوڑی تھی بلکہ بعد میں آنے والی فلمیں بھی اس سے متاثر نظر آتی ہیں۔ کتنے ہی نام ور فلمی ہدایت کار بمل رائے کے انداز کے خوشہ چین ہیں۔ [[ستیہ جیت رے]]، [[ریتوک گھٹک]]، [[مرنال سین]]، [[تپن سنہا]] وغیرہ نے بمل رائے کی صلاحیتوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا ہے۔
 
== اعتراف ==
جن اداکاروں اور مصنفین نے بمل دا کے ساتھ کام کیا تھا وہ ان کی صلاحیتوں کا کھلے دل سے اعتراف کرتے تھے اور یہ کہنے میں انہیں کوئی جھجھک نہیں تھی کہ بمل دا کی صلاحیتوں کی کوئی سرحد نہیں تھی یہ صلاحیتیں خداداد تھیں جن کا استعمال کر کے انہوں نے ان کو چمکایا تھا۔
== انتقال ==
[[7 جنوری]] [[1966ء]] کو 56 سال کی عمر میں ان کا ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کے 30 سال بعد بمل رائے میموریل اینڈ فلم سوسائٹی کی بنیاد ان کے چاہنے والوں نے [[1997ء]] میں ڈالی۔ جس کی نمائندگی کر کے [[2007ء]] میں بمل رائے کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری ہوا۔ اور ان پر حکومت ہند کے ادارہ فلم ڈویزن نے ایک یاد گار فلم بھی بنائی ۔۔
[[زمرہ:1909ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1966ء کی وفیات]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:بھارتی فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:قومی فلم اعزاز (بھارت)فیئر فاتحین]]
[[زمرہ:قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین]]
[[زمرہ:کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا]]
[[زمرہ:کولکاتا کے فلم پروڈیوسر]]
[[زمرہ:ہدایت کار]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے بھارتی فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:کولکاتا کے فلم پروڈیوسر]]
[[زمرہ:ہندی زبان کے فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:ہندی فلم پروڈیوسر]]
[[زمرہ:قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین]]

فہرست رہنمائی