"دہشت گردی" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
3,566 بائٹ کا اضافہ ،  1 سال پہلے
م (خودکار: درستی املا ← کر دیا، ہو گئے؛ تزئینی تبدیلیاں)
 
* 31 مئی 2004 ایک خودکش بمبار نے شام کی نماز کے وسط میں کراچی میں واقع امام بارگاہ علی رضا کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس میں 16 نمازی جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے تھے۔ مسجد حملے اور شامعی زئی کے قتل کے واقعات میں ہونے والے فسادات میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔<ref>https://en.wikipedia.org/wiki/Terrorist_incidents_in_Pakistan_in_2004#cite_note-6</ref>
 
* 10 جون 2004 کو کراچی میں اس وقت کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احسن سلیم حیات کو لے جانے والے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ اس سانحہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔<refhttps://en.wikipedia.org/wiki/Terrorist_incidents_in_Pakistan_in_2004#cite_note-9></ref>
 
* 30 جولائی 2004 کو وزیر اعظم منتخب ہونے والے شوکت عزیز پر اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا جب وہ پنجاب کے ضلع اٹک کے ضلع فتح جنگ میں ضمنی انتخاب کی مہم چلارہے تھے۔ اگرچہ وہ اس حملہ میں بچ گئے لیکن خود کش دھماکے کی وجہ سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔<ref>https://www.cbc.ca/news/world/pakistan-s-pm-designate-survives-assassination-attempt-1.514614</ref>
 
* 2 اگست 2004 کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب نامعلوم افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ کردی جس سے ان کا ایک محافظ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔<ref>https://www.tribuneindia.com/2004/20040803/world.htm#10</ref>
 
* 8 اگست 2004 کو جامعہ بنوریہ مدرسہ، کراچی کے قریب دو بم پھٹنے سے 8 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔<ref>https://www.dawn.com/news/367007/twin-blasts-leave-8-dead-in-karachi</ref>
 
* 31 اگست 2004 کو قلات کے بلوچی قصبے میں دکان پر ہوئے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔<ref>https://www.tribuneindia.com/2004/20040901/world.htm#4</ref>
 
* 21 ستمبر 2004 کو سپاہ صحابہ کے مشتبہ ارکان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ حملے میں شیعہ خاندان کے کم از کم تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔<ref>https://en.wikipedia.org/wiki/Terrorist_incidents_in_Pakistan_in_2004#cite_note-11</ref>
 
* یکم اکتوبر 2044 کو سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے بعد شیعہ مسجد میں خودکش بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔<ref>http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/3706506.stm</ref>
 
* 7 اکتوبر 2004 کو ملتان میں سپاہ صحابہ پاکستان کے مقتول رہنما، مولانا اعظم طارق کی یاد میں سنی (دیوبندی) ریلی کے دوران ایک طاقتور کار بم دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غالبا. یہ ایک ہفتہ قبل سیالکوٹ خودکش حملوں کا انتقام تھا۔<ref>https://en.wikipedia.org/wiki/2004_Multan_bombing</ref>
 
* 10 اکتوبر 2004 کو لاہور میں شیعہ مسلمانوں کے زیر استعمال مسجد میں خودکش بمبار کے دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔<ref>http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/3731418.stm</ref>
 
* 10 دسمبر 2004 کو کوئٹہ شہر کے ایک بازار میں بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ بم آرمی ٹرک کے قریب پھٹا، بلوچستان لبریشن آرمی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔<ref>http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/3731418.stm</ref>
 
 
 
 
720

ترامیم

فہرست رہنمائی