"انتخابات" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 11: سطر 11:
[[زمرہ:انتخابات]]
[[زمرہ:انتخابات]]
[[زمرہ:نظریہ انفصال]]
[[زمرہ:نظریہ انفصال]]
[[زمرہ:سیاست]]
[[زمرہ:کامنز زمرہ جس کا ربط ویکی ڈیٹا پر ہے]]

نسخہ بمطابق 19:03، 20 دسمبر 2019ء

بیلٹ باکس

انتخابات ایک عمل ہے جس میں عوام یا عام لوگ اپنا حق استعمال کرکے اپنے نمائندوں کو منتخب کرتے ہیں۔ انتخابات کئی معاملات پر ہوتے ہیں اور ان کی کئی اقسام ہیں لیکن سب سے زیادہ اہم انتخابات حکومت کو منتخب کرنے والے سمجھے جاتے ہیں۔

بھارت میں انتخابات کا طریقہ کار

بھارتی جمہوریت میں انتخابی عمل کے مختلف درجے ہیں لیکن بنیادی طور پر آئین ہند میں پورے ملک کے لیے ایک لوک سبھا اور علاحدہ ریاستوں کے لیے مختلف اسمبلی کی ہدایت دی گئی ہے۔

آئین ہند کے پندرہویں حصے میں دفعہ 324 سے دفعہ 329 تک انتخابات کی تشریح کی گئی ہے۔ دفعہ 324 میں انتخابی حلقہ، انتخابات کا ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کے متعلق ہدایات ہیں، نیز دفعہ 324 میں الیکشن کمیشن کو انتخابات ختم کرانے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ 1989ء تک الیکشن کمیشن صرف ایک رکنی تنظیم تھی لیکن 16 اکتوبر 1989ء کو ایک صدارتی اعلان کے ذریعہ مزید دو الیکشن کمشنروں کی تقرری کی گئی۔