"شاعر علی شاعر" کے نسخوں کے درمیان فرق

Jump to navigation Jump to search
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(«شاعر علی شاعر نے 20 جون 1966ء کو ملتان میں فیاض دہلوی کے گھر جنم لیا۔ فیاض د...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
شاعر علی شاعر نے [[20 جون]] [[1966ء]] کو ملتان میں فیاض دہلوی کے گھر جنم لیا۔ فیاض دہلوی نے 1947ء کو ہندوستان سے ہجرت کرنے کے بعد ملتان(پاکستان) کو اپنا مسکن بنایا۔ پیرزادہ حافظ انور دہلوی، شاعر علی شاعرؔ کے دادا حضور تھے جو بیس ویں صدی عیسوی کے آغاز میں سجادہ نشین، علمی، روحانی اور ادبی شخصیت کے طور پر دہلی میں جانے، پہچانے اور مانے جاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ شاعر علی شاعرؔ کا پیدائشی نام شاعر علی رکھا گیا۔شاعرؔ نے دورانِ تعلیم شعر گوئی کا آغاز کیا تو انھوں نے اپنے اُردو کے اُستاد جناب مہرؔ سعید ملتانی کی مشاورت سے میر تقی میرؔ، انشا اللہ خان انشاؔ اور مومن خان مومنمومنؔ کی طرح اپنا قلمی نام شاعر علی شاعرؔ اپنا لیا۔
 
آج کل شاعر علی شاعرؔ ایک پبلشرز کی حیثیت سے رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی کا ادارہ چلا رہے ہیں۔ بہت خوب صورت اور معروف کتابیں چھاپ کر اپنے ادارے کا نام دنیا بھر میں روشن کر چکے ہیں۔ شاعر علی شاعرؔ ایک صحافی بھی ہیں جن کی ادارت میں سہ ماہی ادبی رسالہ ’’رنگِ ادب‘‘ تسلسل سے شایع ہوتا ہے۔ رنگِ ادب کے اب تک 42 شمارے شایع ہو چکے ہیں جن میں متعدد خصوصی شمارے بھی شامل ہیں۔ شاعر علی شاعرؔ نے فروغِ علم و ادب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وہ اپنی ذات میں انجمن ہیں۔ فردِ واحد نے ایسے ایسے کارہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں جو بڑے بڑے اداروں کے کرنے کے ہوتے ہیں۔

فہرست رہنمائی