"اسلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← لیے؛ تزئینی تبدیلیاں
(ٹیگ: ردِّ ترمیم)
18 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
(ٹیگ: ردِّ ترمیم)
سطر 92: سطر 92:
[[فائل:Lower city, Petra.jpg|تصغیر|200px|[[بترا]]؛ اسلامی تاریخ اور آثار قدیمہ کے محقق ڈین گبسن کے مطابق ، یہ وہ جگہ تھی جہاں محمد اپنی جوانی میں رہتے تھے اور اپنے پہلے انکشافات کرتے تھے۔ جیسا کہ پہلی مسلمان مساجد اور قبرستان دکھاتے ہیں ، یہ بھی مسلمانوں کی قبلہ اول کی سمت تھی.<ref>Dan Gibson: Qur'ānic geography: a survey and evaluation of the geographical references in the qurãn with suggested solutions for various problems and issues. Independent Scholars Press, Surrey (BC) 2011, ISBN 978-0-9733642-8-6</ref>]]
[[فائل:Lower city, Petra.jpg|تصغیر|200px|[[بترا]]؛ اسلامی تاریخ اور آثار قدیمہ کے محقق ڈین گبسن کے مطابق ، یہ وہ جگہ تھی جہاں محمد اپنی جوانی میں رہتے تھے اور اپنے پہلے انکشافات کرتے تھے۔ جیسا کہ پہلی مسلمان مساجد اور قبرستان دکھاتے ہیں ، یہ بھی مسلمانوں کی قبلہ اول کی سمت تھی.<ref>Dan Gibson: Qur'ānic geography: a survey and evaluation of the geographical references in the qurãn with suggested solutions for various problems and issues. Independent Scholars Press, Surrey (BC) 2011, ISBN 978-0-9733642-8-6</ref>]]


سائنسی تحقیق کے مطابق ، اسلام کی بنیاد کا مقام؛ اسلامی تاریخ کے محققین نے اسلام کی جائے پیدائش کے لیے وقت کے ساتھ [[قبلہ]] کے ارتقا کا مطالعہ کیا ہے۔ [[پیٹریسیا کرون]] ، [[مائیکل کوک]] اور متعدد دیگر محققین ، جو متن اور آثار قدیمہ کی تحقیق پر مبنی ہیں ، کا خیال ہے کہ "مسجد الحرام" جزیرہ نما شمال مغرب میں واقع تھا۔(مکہ میں نہیں جیسا کہ داستانوں کی کہانیوں کے کلاسیکی کاموں میں اظہار کیا گیا ہے))<ref> https://bora.uib.no/bora-xmlui/bitstream/handle/1956/12367/144806851.pdf?sequence=4&isAllowed=y</ref><ref>Meccan Trade And The Rise Of Islam, (Princeton, U.S.A: Princeton University Press, 1987</ref><ref>https://repository.upenn.edu/cgi/viewcontent.cgi?article=5006&context=edissertations</ref><ref>
سائنسی تحقیق کے مطابق ، اسلام کی بنیاد کا مقام؛ اسلامی تاریخ کے محققین نے اسلام کی جائے پیدائش کے لیے وقت کے ساتھ [[قبلہ]] کے ارتقا کا مطالعہ کیا ہے۔ [[پیٹریسیا کرون]] ، [[مائیکل کوک]] اور متعدد دیگر محققین ، جو متن اور آثار قدیمہ کی تحقیق پر مبنی ہیں ، کا خیال ہے کہ "مسجد الحرام" جزیرہ نما شمال مغرب میں واقع تھا۔(مکہ میں نہیں جیسا کہ داستانوں کی کہانیوں کے کلاسیکی کاموں میں اظہار کیا گیا ہے))<ref> https://bora.uib.no/bora-xmlui/bitstream/handle/1956/12367/144806851.pdf?sequence=4&isAllowed=y</ref><ref>Meccan Trade And The Rise Of Islam, (Princeton, U.S.A: Princeton University Press, 1987</ref><ref>https://repository.upenn.edu/cgi/viewcontent.cgi?article=5006&context=edissertations</ref><ref>610ء میں قرآن کی پہلی صدا کی بازگشت ایک صدی سے کم عرصے میں [[بحر اوقیانوس]] سے [[وسط ایشیا]] تک سنائی دینے لگی تھی اور [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|پیغمبرِ اسلام]] کی وفات (632ء) کے عین سو سال بعد ہی اسلام [[732ء]] میں [[فرانس]] کے شہر [[تور]] (tours) کی حدود تک پہنچ چکا تھا۔

610ء میں قرآن کی پہلی صدا کی بازگشت ایک صدی سے کم عرصے میں [[بحر اوقیانوس]] سے [[وسط ایشیا]] تک سنائی دینے لگی تھی اور [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|پیغمبرِ اسلام]] کی وفات (632ء) کے عین سو سال بعد ہی اسلام [[732ء]] میں [[فرانس]] کے شہر [[تور]] (tours) کی حدود تک پہنچ چکا تھا۔
=== خلافت راشدہ ===
=== خلافت راشدہ ===
{{اصل مضمون|خلافت راشدہ}}
{{اصل مضمون|خلافت راشدہ}}

نسخہ بمطابق 08:57، 3 اپریل 2021ء

اسلام
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے

رہنما موجودہ: کوئی نہیں
اول خلیفہ: ابو بکر صدیق
آخر خلیفہ: عبد المجید ثانی (بمطابق اہل سنت)
بانی محمد بن عبد اللہ
مقام ابتدا مکہ، حجاز، غرب جزیرہ نما عرب۔
تاریخ ابتدا اوائل ساتویں صدی۔
ارکان شہادت ونماز وزکوۃ وصوم وحج
فرقے مُتفق علیہا: سنیت، شیعیت، اباضیت
غیر مُتفق علیہا: احمدیت، دروز، نصیریت۔
مقدس مقامات مسجد حرام، مکہ،  سعودی عرب
مسجد نبوی، مدینہ منورہ،  سعودی عرب
مسجد اقصیٰ، یروشلم،  فلسطین
قریبی عقائد والے مذاہب یہودیت، مسیحیت، مندائیت، بہائیت، سکھ مت
مذہبی خاندان ابراہیمی مذہب
پیروکاروں کی تعداد 1.8 بلین (2015ء) [1]
دنیا میں جنوب مشرقی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، بلاد البلقان، اور باقی عالم میں مسلمان اقلیت ہیں۔

170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

اسلام ایک توحیدی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے آخری رسول و نبی، محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک پہنچائی گئی آخری الہامی کتاب (قرآن مجيد) کی تعلیمات پر قائم ہے۔ یعنی دنیاوی اعتبار سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی اسلام (اور مسلم نظریے کے مطابق گذشتہ ادیان کی اصلاح) کا آغاز، 610ء تا 632ء تک 23 سال پر محیط عرصے میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اللہ کی طرف سے اترنے والے الہام (قرآن) سے ہوتا ہے۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا (برائے وجہ : اللسان القرآن)[2] اور اسی زبان میں دنیا کی کل آبادی کا کوئی 24% حصہ یعنی لگ بھگ 1.6 تا 1.8 ارب افراد[3] اس کو پڑھتے ہیں ؛ ان میں (مختلف ذرائع کے مطابق) قریباً 20 تا 30 کروڑ ہی وہ ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے جبکہ 70 تا 80 کروڑ، غیر عرب یا عجمی[4] ہیں جن کی مادری زبان عربی کے سوا کوئی اور ہوتی ہے۔ متعدد شخصی ماخذ سے اپنی موجودہ شکل میں آنے والی دیگر الہامی کتابوں کے برعکس، بوسیلۂ وحی، فردِ واحد (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے منہ سے ادا ہوکر لکھی جانے والی کتاب اور اس کتاب پر عمل پیرا ہونے کی راہنمائی فراہم کرنے والی شریعت[2] ہی دو ایسے وسائل ہیں جن کو اسلام کی معلومات کا منبع قرار دیا جاتا ہے۔

لغوی معنی

لفظ اسلام لغوی اعتبار سے سلم سے ماخوذ ہے، جس کے معنی اطاعت اور امن، دونوں کے ہوتے ہیں۔ ایسا در حقیقت عربی زبان میں اعراب کے نہایت حساس استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں کہ اردو و فارسی کے برعکس اعراب کے معمولی رد و بدل سے معنی میں نہایت فرق آجاتا ہے۔ اصل لفظ جس سے اسلام کا لفظ ماخوذ ہے، یعنی سلم، س پر زبر اور یا پھر زیر لگا کر دو انداز میں پڑھا جاتا ہے۔

  • سَلم جس کے معنی امن و سلامتی کے آتے ہیں۔
  • سِلم جس کے معنی اطاعت، داخل ہو جانے اور بندگی کے آتے ہیں۔

قرآنی حوالہ

  • اسلام کا ماخذ سَلم اپنے امن و صلح کے معنوں میں قرآن کی سورت الانفال کی آیت 61 میں ان الفاظ میں آیا ہے: وَإِن جَنَحُواْ لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (ترجمہ: اور اگر جھکیں وہ صلح (امن) کی طرف تو تم بھی جھک جاؤ اس کی طرف اور بھروسا کرو اللہ پر۔ بے شک وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے)۔[5]
  • سلم (silm) کا لفظ اپنے اطاعت کے معنوں میں قرآن کی سورت البقرہ کی آیت 208 میں ان الفاظ میں آیا ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ ادْخُلُواْ فِي السِّلْمِ كَآفَّةً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (ترجمہ: اے ایمان والو! داخل ہوجاؤ اسلام میں پورے پورے اور نہ چلو شیطان کے نقشِ قدم پر بے شک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے)۔ حوالے کے لیے دیکھیے حوالہ برائے امن و صلح۔

اسلام کیا ہے؟

یہاں وضاحت، اسلام کیا ہے؟ کو دوبارہ درج کرنے کی ضرورت اس لیے نہیں کہ اس کا جواب مضمون کے ابتدائیہ میں آچکا ہے۔ جہاں تک رہی بات اس سوال کی کہ اسلام ہے کیا؟ یعنی وہ کیا اجزاء ہیں کہ جو اسلام کی تشکیل کرتے ہیں؟ تو اس وضاحت کی الگ سے ضرورت مختلف خود ساختہ فرقوں کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ایک درکارِ لازم حیثیت رکھتی ہے۔ ماسوائے چند (جیسے اھل القرآن)[6] تمام فرقے قرآن اور سیرت النبی (سنت) ہی کو اسلامی تعلیمات کی بنیاد قرار دینے پر نا صرف اجتماع رکھتے ہیں بلکہ اپنے اپنے طور اس پر قائم ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں جیسے اھل سنت۔[7] اور اھل حدیث[8] وغیرہ۔ یہی دعویٰءِ اصلِ اسلام، اھل تصوف سے متعلق کتب و دستاویزات میں بھی دیکھا جاتا ہے[9] اھل تشیع فرقے والے سنت پر ایک خاص اور محتاط نقطۂ نظر بیان کرتے ہیں اور سنیوں کے برعکس ان کے نزدیک جو سنت (حدیث)، اھل بیت سے منحرف ہوتی ہو وہ مستند نہیں، مزید یہ کہ اس فرقے میں قرآن اور سنت کی بجائے قرآن اور اھل بیت کا تصور بھی ملتا ہے۔[10]

قرآن

مذکورہ بالا قطعے میں متعدد الانواع --- اھلوں --- کے تذکرے کے بعد یہ بات اپنی جگہ ہے کہ اسلام ایک کتابی مذہب ہے یعنی اس پر عمل کرنے والے اھل کتاب کہلائے جاتے ہیں۔ قرآن خود اپنی حیثیت کے بارے میں بیان کرتا ہے کہ یہ انسانوں کے لیے ایک راہنما (النساء 174)، ایک ہدایت (البقرہ 2) اور اچھے برے کی تمیز بتانے والی (البقرہ 185) کتاب ہے[11]۔ محمد پر وحی (610ء) کی صورت میں نازل ہونے سے لیکر عثمان کے زمانے میں کتاب کی شکل اختیار کرنے (653ء) سے قبل بھی قرآن اپنے لیے کتاب کا لفظ ہی استعمال کرتا ہے۔ قرآن کے ناقابلِ تحریف و فسخ ہونے اور اس کی ابتدائی زمانے میں کامل ترین طور پر حفاظت کیے جانے کے تاریخی شواہد موجود ہیں ؛ مسلمانوں کا یہ غیر متزلزل ایمان ہے کہ قرآن کے ایک نقطے میں نا تو آج تک تحریف ہوئی ہے اور نہ ہو سکتی ہے۔[12]

سنت

سنت، عربی کا لفظ ہے اور اس کے بنیادی معنی، روش یا راہ کے ساتھ دیگر معنی بھی ہوتے ہیں لیکن اسلامی دستاویزات میں اس سے عام طور پر مراد حضرت محمد کی اختیار کردہ روشِ حیات یا طریقۂ زندگی کی ہی لی جاتی ہے۔ 569ء سے 632ء تک جو عرصہ محمد نے اس دنیا میں انسانوں کے سامنے کتاب کا عملی نمونہ پیش کرنے کے لیے گزارہ وہ سنت کہلاتا ہے۔ خاتم الانبیا ہونے کی وجہ سے محمد کی وفات نے آخری کتاب کے بعد، اسلام کی تکمیل کرنے والے دوسرے منبع پر بھی اختتام کی مہر ثبت کردی۔ اس وقت سے لیکر آج تک مسلمان اسلام کے ان دو بنیادی ماخذ، قرآن اور سنت، کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اجزائے ایمان

اجزائے ایمان سے مراد ان عقائد کی ہوتی ہے کہ جن پر کامل اعتقاد اسلام میں ایمان (اللہ پر یقین) کی تکمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے، عام طور ان میں چھ اجزا کا ذکر زیادہ ہوتا ہے[13] جن کا تمام مسلمان اقرار کرتے ہیں۔

بالائی جدول میں بیان کردہ ان اجزا کے لیے چھ کا عدد ناقابلِ تحریف نہیں ہے یعنی اجزائے ایمان میں وہ تمام اجزا شامل ہو سکتے ہیں جو کسی شخص کو دل اور زبان سے اللہ کا اقرار کرنے میں معاون ہوں۔[14] مثال کے طور پر مشہور کلمہ، ایمان مفصل (عکس 1) میں ان کی تعداد چھ کی بجائے سات ہو جاتی ہے۔

عکس 1۔ ایمان کے اجزا (بالائی سرخ لکیر) کو بیان کرنے والا ایک مشہور کلمہ جسے ایمان مفصل کہا جاتا ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کلمۂِ طیّب سمیت چھ بنیادی کلمات کی طرح ایمان مفصل اور ایمان مجمل[15] بھی ایسے کلمات ہیں کہ جو ایمان کے بنیادی اجزائے ترکیبی کو آسانی سے یاد رکھنے میں مدد دے سکیں اور یہ کسی ایک عبارت کی صورت میں قرآن یا حدیث میں نہیں ملتے البتہ ان کا ذکر قرآن و حدیث میں موجود ہے۔

ارکانِ اسلام

ارکان اسلام کو اعتقاداتِ دین یا دیانہ (creed) سمجھا جاسکتا ہے، یعنی وہ اطوار کہ جو عملی زندگی میں ظاہر ہوں ؛ بعض اوقات ان کو دین کے پانچ ستون بھی کہا جاتا ہے کیونکہ بشری شماریات (demography) کے اندازوں کے مطابق 85 فیصد[16] (اور بعض ذرائع کے مطابق اس سے بھی زیادہ)[17] مسلم افراد، پانچ (5) ارکانِ اسلام پر ہی یقین رکھتے ہیں [18] جبکہ 15% (اور بعض ذرائع کے مطابق اس سے بھی کم) ایسے ہیں جو اس 5 کے عدد سے انحراف کرتے ہیں۔ مذکورہ بالا سطور میں شماریاتی تناسب سے حوالۂ مقصود بالترتیب، سنی اور شیعہ تفرقوں کی جانب ہے۔

پانچ_ارکانِ_اسلام: تعارفی_کلمات
کلمۂ شہادت مسلمان کی جانب سے بنیادی اقرار؛ خالق اور رسول پر یقین کی گواہی دینا شہادت کہلاتا ہے۔
نماز معینہ اوقات پر دن میں پانچ بار عبادت (نماز) فرض ہے ؛ جو انفرادی یا اجتماعی طور پر ادا کی جاسکتی ہے۔
روزہ ماہ رمضان میں طلوع تا غروبِ آفتاب، خرد و نوش سے پ رہی ز رکھنا۔ بعض حالتوں میں غیر لازم یا ملتوی ہو جاتا ہے۔
زکوۃ اپنی ضروریات پوری ہوجانے کے بعد مفلسوں کی امداد میں اپنے مال سے چالیسواں حصہ ادا کرنا۔
حج اگر استطاعت اور اہلِ خانہ کی کفالت کا سامان ہو تو زندگی میں ایک بار، مکہ (کعبہ) کی جانب سفر و عبادت کرنا۔

شیعہ اثناء عشر کے نزدیک اس کی پھر دو قسمیں ہیں۔ جنہیں اصول دین اور فروع دین کہتے ہیں۔ اصول دین کا تعلق عقیدہ و ایمان سے ہے جس میں توحید، عدل، نبوت، امامت اور قیامت شامل ہیں۔ فروع دین کا تعلق عمل سے ہے جس میں کل 10 چیزیں یعنی نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، خمس، جہاد، تولا، تبرا، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شامل ہیں۔[19] اسماعیلی شیعاؤں میں ان کی تعداد 5 ارکان میں سے شہادت نکال کر اور ولایۃ (اماموں کی جانثاری و سرپرستی) اور طھارت جمع کر کہ 7 اپنا لی جاتی ہے۔[20] شیعوں ہی سے نکلنے والا ایک اور فرقے، دروز، والے اسماعیلیوں کی ولایۃ کو تسلیم کہتے ہیں جبکہ نماز کو صدق اللسان کہہ کر عام مسلمانوں کی طرح نماز اور روزے کو ترک عبادت الاثوان قرار دے کر عام مسلمانوں کی طرح روزہ ادا نہیں کرتے، ان لوگوں میں زکوت بھی مختلف اور انفرادی طور پر ہوتی ہے جبکہ حج نہیں ہوتا۔[21]

تاریخِ اسلام

بترا؛ اسلامی تاریخ اور آثار قدیمہ کے محقق ڈین گبسن کے مطابق ، یہ وہ جگہ تھی جہاں محمد اپنی جوانی میں رہتے تھے اور اپنے پہلے انکشافات کرتے تھے۔ جیسا کہ پہلی مسلمان مساجد اور قبرستان دکھاتے ہیں ، یہ بھی مسلمانوں کی قبلہ اول کی سمت تھی.[22]

سائنسی تحقیق کے مطابق ، اسلام کی بنیاد کا مقام؛ اسلامی تاریخ کے محققین نے اسلام کی جائے پیدائش کے لیے وقت کے ساتھ قبلہ کے ارتقا کا مطالعہ کیا ہے۔ پیٹریسیا کرون ، مائیکل کوک اور متعدد دیگر محققین ، جو متن اور آثار قدیمہ کی تحقیق پر مبنی ہیں ، کا خیال ہے کہ "مسجد الحرام" جزیرہ نما شمال مغرب میں واقع تھا۔(مکہ میں نہیں جیسا کہ داستانوں کی کہانیوں کے کلاسیکی کاموں میں اظہار کیا گیا ہے))[23][24][25] پھر ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے، یزید بن معاویہ (679ء) نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے حسین ابن علی کو 680ء میں جنگ کربلا میں شہید کر دیا اور سنی، شیعہ تفرقوں کی واضح بنیاد ڈالی۔ 699ء میں فقہی امام ابو حنیفہ کی پیدائش ہوئی۔ بنو امیہ کو 710ء میں محمد بن قاسم کی فتح سندھ اور 711ء میں طارق بن زیاد کی فتح اندلس (یہی امام مالک کی پیدائش کا سال بھی ہے) کے بعد 750ء میں عباسی خلافت کے قیام نے گو ختم تو کر دیا لیکن بنو امیہ کا ایک شہزادہ عبدالرحمٰن الداخل فرار ہو کر 756ء میں اندلس جا پہنچا اور وہاں خلافت قرطبہ کی بنیاد رکھی، یوں بنو امیہ کی خلافت 1031ء تک قائم رہی۔ ادھر عباسی خلافت میں کاغذ کی صنعت، بغداد کے بیت الحکمۃ (762ء) جیسے شاہکار نظر آئے تو ادھر اندلس میں بچی ہوئی خلافت امیہ میں جامع مسجد قرطبہ جیسی عمارات تعمیر ہوئیں۔ 767ء میں فقہی امام شافعی اور 780ء امام حنبل کی پیدائش ہوئی۔ 1258ء میں شیعیوں کی حمایت سے [26] ہلاکو کے بغداد پر حملے سے آخری خلیفہ، موسیقی و شاعری کے دلدادہ، معتصم باللہ کو قالین میں لپیٹ کر گھوڑوں سے روندا گیا اور خلیفۃ المسلمین و امیرالمومنین کی صاحبزادی کو منگولیا، چنگیز خان کے پوتے مونکو خان کے حرم بھیج دیا گیا، مصلحت اندیشی سے کام لیتے ہوئے ہلاکو نے اہم شیعہ عبادت گاہوں کو اپنے سپاہیوں سے بچانے کی خاطر پہرے دار مقرر کر دیے تھے ؛ یوں خلافت عباسیہ کا خاتمہ ہوا۔ عباسیہ عہد ہی میں اسلامی تاریخ کو کوئی 700ء سے شروع ہونے والے[27] اسلامی عہدِ زریں کا دیکھنا نصیب ہوا اور مسلم سائنسدانوں کی متعدد عظیم کتب اسی زمانے میں تخلیق ہوئیں اور اسی زمانے میں ان کی سیاہی کو دجلہ کا پانی کالا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا[26]۔

خلافت تا خلافتیں

کہنے کو 1924ء تک گھسٹنے والی خلافت، لغوی معنوں میں 632ء تا 1258ء تک ہی قائم سمجھی جاسکتی ہے۔[28] جبکہ فی الحقیقت اس کا عملی طور پر خاتمہ 945ء میں بنی بویہ کے ہاتھوں ہو چکا تھا[29] ادھر ایران میں سامانیان (819ء تا 999ء) والے اور ایران کے متعدد حصوں سمیت ماوراء النہر و موجودہ ہندوستان کے علاقوں پر پھیلی غزنوی سلطنت (963ء تا 1187ء) والے، عباسی خلافت کو دکھاوے کے طور برائے نام ہی نمائندگی دیتے تھے۔ فاطمیون (909ء تا 1171ءتیونس میں عباسی خلافت کو غاصب قرار دے کر اپنی الگ خلافت (920ء) کا دعویٰ کر چکے تھے[30] اور اسپین میں عبد الرحمن سوم، 928ء میں اپنے لیے خلیفہ کا لقب استعمال کر رہا تھا[29]۔ یہ وہ سماں تھا کہ ایک ہی وقت میں دنیا میں کم از کم تین بڑی خلافتیں موجود تھیں اور ہر جانب سے خلیفہ بازی اپنے زوروں پر تھی، یہ بیک وقت موجود خلافتیں ؛ خلافت عباسیہ، خلافت فاطمیہ اور خلافت قرطبہ (اندلسی امیہ) کی تھیں۔ 1169ء میں نور الدین زنگی نے شیر کوہ کے ذریعے مصر اپنے تسلط میں لے کر فاطمیہ خلافت کا خاتمہ کیا۔ صلاح الدین ایوبی (1138ء تا 1193ء) نے 1174ء میں ایوبی سلطنت کی بنیاد ڈالی۔[31] اور 1187ء میں مسیحیوں کی قائم کردہ مملکت بیت المقدس سے بیت المقدس کو آزاد کروا لیا۔ 1342ء میں ایوبی سلطنت کے خاتمے اور مملوک (1250ء تا 1517ء) حکومت کے قیام سے قبل اس سلطنت میں ایک خاتون سلطانہ، شجر الدر (1249ء تا 1250ء) نے بھی ساتویں صلیبی جنگوں کے دوران میں قیادت کی[32]

طوائف الملوک تا استعماریت

1258ء میں چنگیز کے پوتے سے بچ نکلنے والے عباسیوں نے مصر میں مملوکوں کی سلطنت (1250ء تا 1517ء) میں خلفیہ کا لقب اختیار کر کے عباسی (فرار ہوجانے والی) خلافت کو مملوکوں کی عثمانیوں کے سلیم اول کے ہاتھوں شکست ہونے تک (1517ء) نام دکھاوے کی طرح قائم رکھا اور پھر سلیم اول نے آخری مصری عباسی خلیفہ، محمد المتوکل ثانی (1509ء تا 1517ء) کے بعد خلیفہ کا لقب اس سے اپنے لیے حاصل کر لیا۔ ھاشم ثانی کے بعد خلافت قرطبہ (756ء تا 1031ء) ختم ہوئی اور الاندلس چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گیا۔ دولت مرابطین کے یوسف بن تاشفین نے 1094ء میں اسے پھر متحد کیا لیکن اس کے بعد دولت موحدون آئی اور معرکہ العقاب (1212ء) میں ان کی شکست پر دوبارہ اندلس کا شیرازہ بکھر گیا اور 1492ء میں ابو عبد اللہ اندلس کو مسیحیوں کے حوالے کر کہ مراکش آگیا۔ ادھر مشرق کی جانب مملوکوں سے سلطنت غزنویہ (986ء تا 1186ء) اور سلطنت غوریہ (1148ء تا 1215ء) نے خلافت کو طوائف بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، اس کے بعد خلجی خاندان اور تغلق خاندان آئے اور 1526ء میں سلطنت دہلی، سلطنت مغلیہ بن گئی۔

اجمالی جائزہ

جغرافیائی اعتبار سے مسیحیت اور یہودیت کی طرح اسلام بھی ان ہی علاقوں سے دنیا میں آیا کہ جن کو مشرقی وسطٰی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسلام میں حضرت محمد کے ساتھ دیگر تمام انبیا پر ایمان رکھا جاتا ہے اور ان میں قرآن ہی کی سورت 35 (فاطر) کی آیت 24 کے مطابق، قرآن میں درج 25 انبیاء و مرسال[33] کے علاوہ ان میں وہ تمام بھی شامل ہیں جن کا ذکر قرآن میں نہیں آتا، مثال کے طور پر سدھارتھ گوتم بدھ مت اور دیگر مذاہب کی ابتدا کرنے والے[34]، قرآن کی رو سے یہ تمام اشخاص خدا کی طرف سے وہی پیغام اپنی اپنی امت میں لائے تھے کہ جو آخری بار قرآن لایا، مگر ان میں تحریف پیدا ہو گئی۔

  • یقیناً ہم نے بھیجا ہے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر۔
    اور نہیں ہے کوئی امت مگر ضرور آیا ہے اس میں کوئی منتبہ کرنے والا۔ (قرآن؛ 35:24)

تقدمِ زمانی کے لحاظ سے تمام توحیدیہ مذاہب میں جدید ترین کتاب ہونے کے باوجود عقیدے کے لحاظ سے قرآن قدیم ترین الہامی کتاب سمجھی جاتی ہے اور عرب و عجم سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں میں عربی ہی میں اسے پڑھا جاتا ہے، جبکہ اس کے متعدد لسانی تراجم کو (ساتھ درج عربی کے لیے) محض تشریح کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔[35] اسلام میں جن باتوں پر ایمان رکھنا ضروری ہے انکا ذکر اجزائے ایمان کے قطعے میں آچکا ہے، ان کے علاوہ توحید (شرک سے پرہیز) اور تخلیق بھی ان اجزاء میں بیان کیے جاسکتے ہیں۔ عبادات میں نمازِ پنجگانہ و نمازِ جمعہ کے علاوہ عید و بقرعید وغیرہ کی نمازیں قابلِ ذکر ہیں ؛ نمازوں کے علاوہ تمام ارکانِ اسلام عبادات میں ہی شمار ہوتے ہیں۔ اہم تہواروں میں عیدالفطر و عید الاضحٰی شامل ہیں۔ روزمرہ زندگی میں اسلامی آدابِ زندگی پر قائم رہنے کی کوشش کی جاتی ہے جن میں معاشرے کے مختلف افراد کے حقوق، مناسب لباس، بے پردگی سے بچاؤ اور آداب و القاب کا خیال رکھا جاتا ہے ؛ خرد و نوش میں حلال و حرام کی تمیز ضروری ہے۔ ایمان، سچائی اور دیانت ہر شعبۂ زندگی میں ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی جاتی ہے ؛ کام کاج اور فرائض منصبی کو درست طور پر ادا کرنا اور محنت کی عظمت کے بارے میں متعدد احادیث بیان کی جاتی ہیں

اسلام و دیگر مذاہب

از روئے قرآن، اسلام کی بنیادی تعلیمات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ محمد صل للہ علیہ والہ وسلم سے قبل جتنے بھی مذاہب اس دنیا میں آئے وہ فی الحقیقت اسلام تھے اور جو عقائد محمد صل للہ علیہ والہ وسلم کی جانب سے انسانوں کو سکھائے گئے محمد صل للہ علیہ والہ وسلم سے گذشتہ تمام انبیا نے بھی ان ہی عقائد کی تبلیغ کی تھی۔ سورت النساء میں درج ہے ؛

مذکورہ بالا آیت سے دوسرے مذاہب کے بارے میں اسلام کے نظریے کی وضاحت سامنے آجاتی ہے۔

اسلام میں انبیا

قرآن ہی کی سورت 35 (فاطر) کی آیت 24 کے مطابق، قرآن میں درج 25 انبیاء و مرسال[33] کے علاوہ اسلامی عقائد کے مطابق ایسے انبیا اکرام بھی ہیں کہ جن کا ذکر قرآن میں نہیں آتا، قطعہ بنام اجمالی جائزہ میں درج آیت سے یہ بات عیاں ہے کہ ہر امت میں نبی (یا انبیا) بھیجے گئے، اس سلسلے میں ایک حدیث بھی مسند احمد بن حنبل اور فتح الباری بشرح صحیح البخاری میں آتی ہے جس میں پیغمبران کی تعداد 124000 بیان ہوئی ہے۔[36][37][38]؛ ظاہر ہے کہ ان میں ان مذاہب کے وہ اشخاص منطقی طور پر شامل ہو جاتے ہیں کہ جن کو آج ان مذاہب کی ابتدا کرنے والا یا ان مذاہب کا خدا مانا جاتا ہے ؛ مثال کے طور پر سدھارتھ گوتم بدھ مت اور دیگر مذاہب کی ابتدا کرنے والے[34]، گوتم بدھ کے بارے میں بعض علما کا خیال ہے کہ یہ پیغمبر ذو الکفل علیہ السلام (الانبیاء آیت 85) کی جانب اشارہ ہے اور kifl اصل میں سنسکرت کے لفظ (Kapilavastu) کو تشبیہ ہے، [39] گو یہ خیال سنی[39] اور شیعہ [40] کے علاوہ خود بدھ مذہب والوں میں بھی پایا جاتا ہے[41] لیکن چونکہ گوتم بدھ کا نام براہ راست قرآن میں نہیں آتا اس لیے متعدد علما اس وضاحت کو تسلیم نہیں کرتے۔ قرآن کی رو سے یہ تمام اشخاص خدا کی طرف سے وہی پیغام اپنی اپنی امت میں لائے تھے کہ جو آخری بار قرآن لایا، مگر ان میں تحریف پیدا ہو گئی۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار کی تعداد کے بارے میں متعدد نظریات دیکھنے میں آتے ہیں اور بہت سے علما کے نزدیک یہ عدد کوئی معین یا ناقابل ترمیم نہیں ہے[42]

اسلام پر انتقاد

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. آخر اسلام کیوں دنیا کا تیزی سے ترقی پاتا ہوا مذہب ہے – Pew Research Center
  2. ^ ا ب Is the Qur'an for Arabs Only? By Abul A'la Mawdudi آن لائن موقع آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamonline.net (Error: unknown archive URL)
  3. مسلم آبادی 1.6 ارب آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ dimension.ucsd.edu (Error: unknown archive URL) اور 1.82 ارب کا بیان
  4. Learning Arabic at Berkeley By Sonia S'hiri اسی کروڑ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ls.berkeley.edu (Error: unknown archive URL)
  5. اردو ترجمے کے ساتھ ایک موقع بنام آسان قرآن آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ asanquran.com (Error: unknown archive URL)
  6. ahl al-quran at oxford islamic studies online آن لائن صفحہ
  7. the ahle sunnat wal jamaat آن لائن صفحہ
  8. Ahl-i Hadith آن لائن بیان
  9. see: sachal sarmast at dargahs of india and the world آن لائن صفحہ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aulia-e-hind.com (Error: unknown archive URL)
  10. shia encyclopedia at scribd آن لائن صفحہ
  11. آسان قرآن
  12. preservation of quran آن لائن مضمون آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ quran.net (Error: unknown archive URL)
  13. basic articles of faith صفحہ آن لائن
  14. fundamental articles of faith صفحہ آن لائن
  15. islamic academy نامی موقع پر ایمان مفصل و مجمل کا بیان
  16. اسلام کی آبادیات آن لائن صفحہ
  17. کتنے شیعہ موجود ہیں؟ آن لائن صفحہ
  18. islamicity میں اسلام کے پانچ ارکان آن لائن صفحہ
  19. "ویکی شیعہ اردو"۔ ویکی شیعہ 
  20. ارکان اسلام: (da'a'im al-islam of al-qadi al nu'man oxford univ. press 780195684353 کتب فروش موقع آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ oup.co.in (Error: unknown archive URL)
  21. انسائکلوپیڈیا looklex پر دروز آن لائن صفحہ
  22. Dan Gibson: Qur'ānic geography: a survey and evaluation of the geographical references in the qurãn with suggested solutions for various problems and issues. Independent Scholars Press, Surrey (BC) 2011, ISBN 978-0-9733642-8-6
  23. https://bora.uib.no/bora-xmlui/bitstream/handle/1956/12367/144806851.pdf?sequence=4&isAllowed=y
  24. Meccan Trade And The Rise Of Islam, (Princeton, U.S.A: Princeton University Press, 1987
  25. https://repository.upenn.edu/cgi/viewcontent.cgi?article=5006&context=edissertations
  26. ^ ا ب invaders by ian frazier: the new yourker آن لائن مضمون
  27. Matthew E. Falagas, Effie A. Zarkadoulia, George Samonis (2006)۔ "Arab science in the golden age (750–1258 C.E.) and today"، The FASEB Journal 20، p. 1581–1586.
  28. caliphate at student britannica صفحہ آن لائن آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ student.britannica.com (Error: unknown archive URL)
  29. ^ ا ب caliphate at encyclopedia britannica صفحہ آن لائن
  30. caliphate at history.com آن لائن مضمون
  31. medieval crusades آن لائن مضمون
  32. Female Heroes from the Time of the Crusades آن لائن مضمون
  33. ^ ا ب islam web: fatwa 84425; number of messengers in quran آن لائن مضمون
  34. ^ ا ب islam and buddhism by harun yahya آن لائن مضمون
  35. what everyone needs to know about islam by John Esposito
  36. فتح الباری بشرح صحیح البخاری آن لائن آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hadith.al-islam.com (Error: unknown archive URL)
  37. پاکستان لنک نامی ایک موقع آن لائن بیان آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakistanlink.com (Error: unknown archive URL)
  38. دارالافتاء پر ایک بیان آن لائن موقع آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ askimam.org (Error: unknown archive URL)
  39. ^ ا ب تنظیم اسلامی کی ویب سائٹ پر بیان القرآن؛ Surah An-Nisa (Ayat 158-176) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tanzeem.org (Error: unknown archive URL) (پیڈی ایف فائل)
  40. ایک شیعہ موقع پر ایک لاکھ چوبیس ہزار کے عدد کا ذکر آن لائن مضمون آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ www26.brinkster.com (Error: unknown archive URL)
  41. قرآن میں گوتم بدھ کے بارے میں بدھ موقع آن لائن
  42. darul ifta; question آن لائن ربط آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ darulifta-deoband.org (Error: unknown archive URL)

ملاحظات

کتابیات

دائرۃ المعارف

مزید پڑھیے

بیرونی روابط

تعلیمی وسائل
آن لائن مآخذ
ڈائریکٹریاں