"دھرپد" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: دھرپد کلاسیکی گائکی کی قدیم ترین صنف سمجھی جاتی ہے۔ دھرپد، '''دھر''' اور '''پد'''، دو الفاظ کا ملن ہے۔ دھر...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 23:19، 25 مارچ 2007ء

دھرپد کلاسیکی گائکی کی قدیم ترین صنف سمجھی جاتی ہے۔ دھرپد، دھر اور پد، دو الفاظ کا ملن ہے۔ دھر کے معنی ٹھہرا ہوا اور رپر کے معنی متبرک ہیں۔ امومن دھرپد میں شجاعت و بہادری، حمد و ثنا، اور ممتاز شخصات کی تعریف بیان ہوتی ہے۔ دھرپد کے گا‏ئکوں کے عقیدے کے مطابق یہ روحانی ترقی کا باعث ہوتا ہے۔

روپ

دھرپد میں خاص توجہ سر کے جمایاتی پہلوؤں، اور سر کے سادہ اور صحیح لگاؤ، پر دی جاتی ہیں۔ چناچہ اس میں تان مرکی اور زمزمے وغیرہ کی اجازت نہیں، اور صرف گمک تان لگ سکتی ہے۔ دھرپد کی شفاف تشکیل سر خیالات کی آئینہ داری کرتی ہے۔ اگرچہ یہ لازمی نہیں، دھرپد عمومآ چوتایے میں گایا جاتا ہے۔ دھرپد کی 14 اقسام میں سے ہالی دور میں صرف دوتین رائج ہیں۔ دھرپد کے چار حصے ہوتے ہیں:
استھا‏ئ
انترہ
سنچا‏ئ
ابھوگ

تاریخ

دھرپد کا تقدس اور پاکیزگی ایک طویل عرصے تک برقرار رہے لیکن رفتہ رفتہ مسلمان بادشاہوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے دربار کے گویوں نے دھرپد کا خالض مزہبی رنگ کظرانداز کرکے تان پلٹوں سے اپنی بندشوں کو مزین کرنے لگے۔ حکمران طبقہ کی دیکھادیکھی عوام میں بھی دھرپد کا رواج کم ہوتا گیا اور آج سارے بر عظیم صرف ڈاگروں کا گھرانہ ایسا ہے