"ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 67: سطر 67:


* یہاں ویکیپیڈیا پر سب برابر ہیں اور کسے سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔ لیکن میں کسی بھی چیز کے حصول کے لیے غلط طریقہ اپنانے کے مخالف ہوں۔ --[[صارف:Tahir mq|طاھر محمود]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq|تبادلۂ خیال]]) 06:28, 11 فروری 2013 ([[UTC|م ع و]])
* یہاں ویکیپیڈیا پر سب برابر ہیں اور کسے سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔ لیکن میں کسی بھی چیز کے حصول کے لیے غلط طریقہ اپنانے کے مخالف ہوں۔ --[[صارف:Tahir mq|طاھر محمود]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq|تبادلۂ خیال]]) 06:28, 11 فروری 2013 ([[UTC|م ع و]])

* کچھ برس پہلے جب میں نے وکیپیڈیا پر لکھنا شروع کیا تو کچھ ہی دن بعد ثاقب صاحب نے منتظمی اختیارات دے دیے۔ اس وقت چند ہی لکھنے والے تھے۔ اب ایسا کرنا ممکن نہیں کہ ہر شخص کو منتظم بنا دیا جائے۔ مگر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ تقریباً ہر آنے والا منتظم بننے کا خواہش رکھتا ہے۔ اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا موجودہ منتظمین کا رویہ تحکمانہ ہے؟ کیا صارفین کو اس بات کا احساس دلایا جاتا ہے کہ منتظم کی رائے زیادہ اہم ہے؟ کیا فیصلے بغیر مشورہ کے ہوتے ہیں؟ اس لیے ہم سب کو اپنے باطن میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور اپنا رویہ درست کرنے اور کی سعی کرنا ہے اور دھیما لہجہ اپنانا ہے۔ جو لوگ سلمان صاحب سے واقف ہیں ان کی مثال اپنانی چاہیے۔ وکیپیڈیا کے کئی صارفین ایسے ہیں جن نے عمدہ خدمات انجام دی ہیں مگر منتظمی کے امیدوار نہیں ہوئے۔ ان میں شہاب صاحب اور قیصرانی صاحب کے نام ذہن میں آ رہے ہیں۔ اگرچہ ان اصحاب کو اردو وکیپیڈیا کی حکمت عملی سے اختلافات بھی رہے ہیں مگر ان کی رائے کی اہمیت ان کے منتظم نہ ہونے کی وجہ سے کم نہیں سمجھی جاتی۔ مگر جیسا کہ پہلے کہا کہ اگر ایسا تاثر ہے تو اس کو ذائل کرنے کے اقدامات کرنے چاہیے ہیں اور قواعد کی سب سے زیادہ پابندی ان پر فرض بنتی ہے جن کو منتظمی دی گئی ہے۔ --[[صارف:Urdutext|Urdutext]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Urdutext|تبادلۂ خیال]]) 05:19, 25 فروری 2013 ([[UTC|م ع و]])





نسخہ بمطابق 05:19، 25 فروری 2013ء

ویکیپیڈیا کی رکنیت ہر کسی کے لیے عام ہے۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم بننا چاہتے ہیں یا کسی کو نامزد کرنا چاہتے ہیں تو یہاں درخواست دیں؛ رائے شماری میں کامیاب ہونے پر یہ اختیار تفویض کردیا جائے گا۔ نامزدگی سے قبل صفحہ منصوبہ:منتظمین اور معیارات نامزدگی کا لازماً مطالعہ فرمالیں تاکہ اس راہ کے تمام کیل کانٹوں سے آگاہی حاصل ہوجائے۔ سابقہ رائے شماریوں کے لیے ملاحظہ فرمائیں وثق رائے شماری برائے شمولیت در انتظامیہ۔

حکمت عملی در انتخاب منتظمین

اردو ویکیپیڈیا میں انتظامی امور (مثلاً حذف شدگی، صفحات کی محفوظ/نیم محفوظ شدگی اور دائرۃ المعارف کی حکمت عملیوں کی تطبیق وغیرہ) کو انجام دینے کے لیے منتظمین منتخب کیے جاتے ہیں۔ منتظمی کے انتخاب کے لیے کسی صارف کو نامزد کیا جاتا ہے، اور خود اپنا نام بھی پیش کیا جاسکتا ہے؛ اس کے بعد ویکیپیڈیا برادری کی رائے لی جاتی ہے، اور موافق ومخالف آراء کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے۔

نامزد صارف کا اردو ویکیپیڈیا میں ان متعین معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔

  1. نامزد کنندہ صارف کے لیے لازم ہے کہ اسے اردو ویکیپیڈیا میں کم از کم 3 ماہ گذر چکے ہوں اور 200 ترامیم کرچکا ہو، جن میں نصف ترامیم مضامین میں ہوں۔
  2. اس رائے شماری میں رائے دہندہ صارف کے لیے ضروری ہے کہ اس ویکیپیڈیا میں کم از کم 50 ترامیم کرچکا ہو اور اردو ویکیپیڈیا کے دستور العمل سے واقفیت (خواہ معمولی ہی سہی) رکھتا ہو۔
  3. جملہ صارفین پر لازم ہے کہ وہ ایسے فرد کو انتظامیہ کے لیے منتخب کریں جس کی دائرۃ المعارف کی حکمت عملیوں اور اصول سے آگاہی اور اس کی درست تطبیق و تنفیذ پر اطمینان ہو، اور ویکی تدوین اور طرز تحریر سے واقف ہو۔ نامزد صارف کے انتخاب کے لیے جاری رائے شماری کا ان شرائط کے موافق ہونا ضروری ہے:
    1. کم از کم 5 آراء ضروری ہوگی (دائرۃ المعارف کی ترقی کے ساتھ ممکن ہے مستقبل میں اس تعداد میں اضافہ ہو)۔
    2. تمام آراء میں سے کم از کم %75 آراء نامزد شدہ صارف کے حق میں ہوں۔
    3. نامزد صارف کی رائے شمار نہیں کی جائے گی۔
  4. بہتر ہوگا کہ تمام رائے دہندہ صارفین اپنی تائید و تنقید کی وجوہ بھی تحریر کریں۔
  5. ممکن بلکہ بہتر ہے کہ نامزد صارف سے درج ذیل سوالات کے جوابات بشکل ذیل طلب کیے جائیں:

جناب (نام تحریر کریں)! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:

1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟

4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔

6. نامزد صارف کا ان معیارات پر پورا اترنا لازمی ہے۔
7. رائے شماری کی کم از کم مدت ایک ہفتہ ہے۔
8. رائے شماری میں کسی صارف کے ناکام ہونے کی صورت میں 1 ماہ 15 دن سے قبل اس کی نامزدگی قابل تسلیم نہیں ہوگی۔

نامزدگی

نامزدگی کے لیے نیچے موجود خانہ میں صارف نام کی جگہ نامزد صارف کا نام تحریر کریں اس کے بعد نامزد کریں پر طق کریں۔
پھر نئے صفحہ میں اپنی تحریر نامزدگی وغیرہ لکھیں۔


حالیہ نامزدگیاں

S.M.Samee

اردو ویکیپیڈیا سے کافی حد تک واقفیت ہو چکی ہے اور یہاں متحرک منتظمین کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اسی لئے میں یہاں منتظمی کے لئے درخواست دائر کر رہا ہوں۔ سمیعگفتگو 17:45, 10 فروری 2013 (م ع و)

سوالات

جناب S.M.Samee صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:

1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ج: بطور منتظم میں انضمام طلب مضامین، زمرہ:سریع حذف شدگی، محفوظ صفحات میں تبدیلی، تخریب کاری، حلیہ تبدیلیوں پر نظر اور اردو ویکی کی ترقی کے لئے سرگرم رہوں گا.

2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟

ج: کوئی خاص نہیں لیکن اگر کوئی ہے تو منصوبہ لاپتہ ویکیپیڈین

3. دائرۃ المعارف میں ماضی میں جاری کسی گفتگو میں آپ حصہ لے چکے ہیں؟ اگر ہاں تو اس میں آپ کا رویہ کیسا تھا؟ اور اس طرح کی صورتحال میں صارفین کو کس قسم کا رویہ اپنانا چاہیے؟ نیز اگر مستقبل میں یہ صورتحال دوبارہ پیش آئے تو آپ سے کس رویہ کی توقع رکھی جائے؟

ج: نہیں، لیکن مستقبل میں کشیدگی کی صورت میں احترام بھری گفتگو اور رائے شماری دائرۃ المعارف کی ترقی میں موثر تعاون کے لیے کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔

4. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔

ج: برادری کے سبھی لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اسی لئے ہر ویکیپیڈین کسی نہ کسی انداز سے متاثر کرتا ہے .
یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 18:52, 10 فروری 2013 (م ع و)

رائے شماری

تائید

تنقید

تبصرہ

  • یہاں منتظمین کی اشد ضرورت ہے، محض دو منتظمین سے کیا ہوتا ہے، ان میں بھی اگر ایک دو چلے گئے تو بس خالی ہوگیا اردو ویکیپیڈیا۔ یہاں کوئی فرد کام کرنا چاہ رہا ہو اور اس کے لیے منتظمی کے اختیارات کی ضرورت ہو تو بلاتکلف دینے چاہیے۔ یہ نہ دیکھیں کہ کتنے منتظمین ہیں۔ یہ بنیاد ہی غلط ہے کہ اتنے منتظمین ہیں تو اختیارات نہ دیے جائیں، انفرادی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ جب کوئی فرد انتظامی امور سے منسلک ہوتا ہے تو اردو ویکی سے اس کی وابستگی بھی گہری ہوجاتی ہے۔ ویسے تو ہمارے پاس افراد کی قلت ہے، ایسے وقت میں آنے والے افراد جن کے حوصلے بھی بلند ہوں ان کی حوصلہ شکنی اگر ہم کرتے رہیں تو اردو ویکی کا تو خدا ہی محافظ ہے۔ میری درخواست ہے کہ احباب دوبارہ غور کریں اپنی آراء پر۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 06:09, 11 فروری 2013 (م ع و)
  • یہاں ویکیپیڈیا پر سب برابر ہیں اور کسے سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں۔ لیکن میں کسی بھی چیز کے حصول کے لیے غلط طریقہ اپنانے کے مخالف ہوں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 06:28, 11 فروری 2013 (م ع و)
  • کچھ برس پہلے جب میں نے وکیپیڈیا پر لکھنا شروع کیا تو کچھ ہی دن بعد ثاقب صاحب نے منتظمی اختیارات دے دیے۔ اس وقت چند ہی لکھنے والے تھے۔ اب ایسا کرنا ممکن نہیں کہ ہر شخص کو منتظم بنا دیا جائے۔ مگر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ تقریباً ہر آنے والا منتظم بننے کا خواہش رکھتا ہے۔ اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ کیا موجودہ منتظمین کا رویہ تحکمانہ ہے؟ کیا صارفین کو اس بات کا احساس دلایا جاتا ہے کہ منتظم کی رائے زیادہ اہم ہے؟ کیا فیصلے بغیر مشورہ کے ہوتے ہیں؟ اس لیے ہم سب کو اپنے باطن میں جھانکنے کی ضرورت ہے اور اپنا رویہ درست کرنے اور کی سعی کرنا ہے اور دھیما لہجہ اپنانا ہے۔ جو لوگ سلمان صاحب سے واقف ہیں ان کی مثال اپنانی چاہیے۔ وکیپیڈیا کے کئی صارفین ایسے ہیں جن نے عمدہ خدمات انجام دی ہیں مگر منتظمی کے امیدوار نہیں ہوئے۔ ان میں شہاب صاحب اور قیصرانی صاحب کے نام ذہن میں آ رہے ہیں۔ اگرچہ ان اصحاب کو اردو وکیپیڈیا کی حکمت عملی سے اختلافات بھی رہے ہیں مگر ان کی رائے کی اہمیت ان کے منتظم نہ ہونے کی وجہ سے کم نہیں سمجھی جاتی۔ مگر جیسا کہ پہلے کہا کہ اگر ایسا تاثر ہے تو اس کو ذائل کرنے کے اقدامات کرنے چاہیے ہیں اور قواعد کی سب سے زیادہ پابندی ان پر فرض بنتی ہے جن کو منتظمی دی گئی ہے۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:19, 25 فروری 2013 (م ع و)