"دریائے رائن" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ: منتقلی 114 بین الویکی روابط، اب ویکی ڈیٹا میں d:q584 پر موجود ہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[تصویر:Rhein-Karte.png|thumb|رائن یورپ کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے]]
[[تصویر:Rheinsystem small internat.jpg|thumb|رائن یورپ کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے]]

دریائے رائن [[جرمنی]] کا مشہور [[دریا]] اور آبی گزرگاہ ہے جو [[سوئٹزرلینڈ]] میں [[الپس]] کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور پہلے سوئٹزلینڈ اور پھر [[فرانس]] کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کا روپ دھارتا ہوا جرمنی میں داخل ہوتا ہے اور بالآخر [[نیدرلینڈز]] سے گزر کر [[بحیرۂ شمال]] میں جا گرتا ہے۔ 1233 کلومیٹر (766 میل) طویل رائن [[یورپ]] کا 12 واں سب سے بڑا دریا ہے۔

نسخہ بمطابق 12:25، 6 جون 2013ء

رائن یورپ کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے

دریائے رائن جرمنی کا مشہور دریا اور آبی گزرگاہ ہے جو سوئٹزرلینڈ میں الپس کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور پہلے سوئٹزلینڈ اور پھر فرانس کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کا روپ دھارتا ہوا جرمنی میں داخل ہوتا ہے اور بالآخر نیدرلینڈز سے گزر کر بحیرۂ شمال میں جا گرتا ہے۔ 1233 کلومیٹر (766 میل) طویل رائن یورپ کا 12 واں سب سے بڑا دریا ہے۔

یہ رومی سلطنت کے عہد سے جہاز رانی کے قابل دریا ہے اور تجارت و اشیا کی نقل و حمل کے لیے ایک قابل بھروسہ ذریعہ رہا ہے۔ یہ جرمنی کا سب سے بڑا دریا ہے جس میں نیکر، مین اور بعد ازاں موزیل گرتے ہیں۔ دریا کا سالانہ اخراج 2290 مکعب میٹر فی سیکنڈ (81 ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ) ہے جبکہ اس کی اوسط چوڑائی 400 میٹر (1300 فٹ) ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں بازیل، فرانس میں اسٹراسبورگ، جرمنی میں مین ہائیم، لڈوگشافن، مینز، بون، کولون، ڈوسل ڈورف اور نیدرلینڈز میں یوتریخت اور روٹرڈیم جیسے بڑے شہر اسی دریا کے کنارے واقع ہیں۔

دریائے رائن سوئٹزرلینڈ، آسٹریا اور جرمنی کی سرحدوں پر مشہور جھیل کونسٹانس بھی تشکیل دیتا ہے جو جنوب مغربی جرمنی کے لیے پینے کے پانی کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

متعلقہ مضامین