"بیبشری مبارزتی ہوائی ناقل" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: بیبشری مبارزتی ہوائی ناقل (unmanned combat air vehicle) ایک بغیر انسان کے چلنے والا (یعنی بے بشری) ہوائی جہاز ہو...
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7: سطر 7:


[[en:Unmanned combat air vehicle]]
[[en:Unmanned combat air vehicle]]

[[زمرہ:بلاانسان ناقلات]]

نسخہ بمطابق 10:16، 17 جنوری 2014ء

بیبشری مبارزتی ہوائی ناقل (unmanned combat air vehicle) ایک بغیر انسان کے چلنے والا (یعنی بے بشری) ہوائی جہاز ہوتا ہے جو کہ کسی مقام یا حدف پر حملہ آوری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے؛ اسی وجہ سے اس کو مبارزتی (یعنی لڑاکا) طیارہ شمار کیا جاتا ہے جس میں طیارہ چلانے والا (یعنی طیار) کوئی انسان نہیں ہوتا اور اس کو براہ راست کسی بے انسانی ذریعے سے چلایا جاتا ہے۔ دور کسی مرکز سے اس طرح کسی طیارے کو قابو میں رکھ کر چلانا یا یوں کہہ لیں کے اس تضبیط کرنا دور تضبیط (remote control) کہلاتا ہے؛ تضبیط کا لفظ ضبط سے ماخوذ ہے اور اردو لغات میں ضبط دیگر مفاہیم کے علاوہ control کے معنوں میں بھی درج ہے[1]، ضبط سے تضبیط کی تشکیل یوں ہی ہے کہ جیسے کثف سے اردو میں تکثیف اخذ کیا جاتا ہے۔ آج کل اس قسم کے بے بشری طیارے drone یعنی زنبور کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کو یہ نام دینے کی متعدد وضاحتیں پیش کی جاتی ہیں جن میں کم و پیش تمام اپنی ابتداء میں نر شہد کی مکھی پر جا پہنچتی ہیں جس کو drone ہی کہا جاتا ہے۔ اب اس مکھی زنبور (یعنی drone) کے آج کے آج کے بیبشری ہوائی جہازوں تک پہچنے کی متعدد وضاحتیں ملتی ہیں؛ مثال کے طور پر یہ کہ 1930ء کے ایک ہوائی ناقل DH 82B Queen Bee کے ملکہ شہد مکھی کے نام کی مناسبت سے نر شہد مکھی drone کہا گیا اور یا پھر یہ بھی کہا جاتا ہے شہد کی مکھی کی بھن بھن کی آواز کی مناسبت سے یہ نام دیا گیا۔


حوالہ جات

  1. ایک روئے خط اردو لغت