خالد مسعود خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
خالد مسعود خان
لقب ادیب اور شاعر صحافی
ذاتی
پیدائش 30نومبر 1959ء
وفات حیات
مذہب اسلام
مرتبہ
دور جدید دور

خالد مسعود خان کالم نگار، ادیب، شاعر سیاح صحافی ہیں۔ خالد مسعود خان شاعری میں مزاح کے حوالے سے ایک منفرد لب و لہجے کے شاعر ہیں۔ خالد مسعود خان اردو پنجابی مزاحیہ شاعری کے موجد ہیں۔ ان کے والد علامہ پروفیسر عبدالمجید خان ساجد بھی شاعر ادیب مصنف ماہر تعلیم ماہر اقبالیات تھے۔ علامہ اقبال کی تاریخ پیدائش پہ اپ نے تحقیق کی اور ثبوتوں سے ثابت کیا جو کتب میں درج تاریخ پیدائش ہے وہ درست نہیں جسے حکومتی سطح پہ مانا اور سراہا گیا۔ عبدالمجید خان ساجد کو حکومت پاکستان سے قومی اقبال ایوارڈ پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ وزیر اعظم گولڈ میڈل صدارتی ایوارڈ سٹار ایوارڈ ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ خالد مسعود خان کے دادا انجینئر میاں محمد ابراہیم خان بھی شاعر تھے ۔ انکا کلام فارسی اردو پنجابی میں تھا جو 1902 میں لکھا گیا مگر میاں صاحب زندگی میں شائع نہ کرا سکے ان کی وفات کے کوئی 40 برس بعد خالد مسعود خان صاحب کے والد عبدالمجید خان ساجد نے شائع کروایا۔ میاں صاحب نے بطور انجینئر بغداد دہلی میں کام کیا میاں صاحب 1876 میں پیدا ہوئے تھے ۔ 700 انگریزوں کو کام سیکھایا ۔ پاور ہاوس کے انچارج تھے۔ تیل کی نالیوں میں کچرا جمع ہو جاتا تھا اس کی روک تھام کے لیے انہوں نے پرزہ ایجاد کیا۔ جس کا نام گیم ٹوٹو رکھا ۔ اس کاوش پہ حکومت برطانیہ نے انکو سب سے بڑے سول ایوارڈ وکٹوریہ کراس میڈل عطا کیا۔ خالد مسعود خان جوانی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سرگرم رکن تھے۔اپکی 3 صاحبزادیاں اور 1 صاحبزادہ ہے بڑی بیٹی امریکا میں ڈاکٹر ہے اس کا خاوند بھی ڈاکٹر ہے ۔ منجھلی بیٹی اور اس کا شوہر دونوں اسٹریلیا میں مقیم ہیں دونوں انجینئر ہیں خالد مسعود خان کی اہلیہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔خالد مسعود خان میپکو بورڈ اف ڈائریکٹرز کے چیرمین بھی ہیں۔ نیشنل بک فاونڈیشن کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ریڈ فاونڈیشن الخدمت فاونڈیشن اغوش ٹرسٹ اور درجب بھر قومی بین الاقوامی این جی اوز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ صوم و صلوة کے سختی سے پابند ہیں ۔ ہنس مکھ نرم مزاج اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں ۔ ان کا مزاحیہ شعری مجموعہ ابا کہاں سے لبا تھا ہے۔ جبکہ کٹہرا کے عنوان سےاخبار میں مستقل کالم لکھتے ہیں۔اپ نے خبریں اخبار سے کالم لکھنے کا اغاز کیا اور ماٹھا کالم کے عنوان سے ملک گیر شہرت پائی ۔ خالد مسعود خان نے کوئی 46 ممالک میں اپنی شاعری سے لوگوں کو اپنا اسیر کیا ۔

پیدائش[ترمیم]

ان کی پیدائش30 نومبر 1959ء ملتان (پنجاب، پاکستان) میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام عبد المجید خان ہے۔ [1] Mr. Khalid Masood Khan serves as Director of Multan Electric Power Co., Ltd. Mr. Khan is a columnist at Daily Urdu Newspaper DUNYA. In addition, he is a certificated director from LUMS, IBA, PCGA, and ICAP. Mr. Khan possesses LLB and MBA degrees

حوالہ جات[ترمیم]

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔