مندرجات کا رخ کریں

خالص اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خالص اردو (ٹھیْٹ اردو) ایسی اردو جس میں عربی فارسی ترکی انگریزی پرتگالی الفاظ و تراکیب سے احتراز کیا جائے اور صرف ہندی الاصل الفاظ استعمال کیے جائیں جیسے انشا اللہ خاں انشاؔ کی ”کہانی رانی کیتکی اور کنور اودے بھان کی“ اور آرزوؔ لکھنوی کی ”سریلی بانسری“۔ الغرض اس اردو میں فارسی اور عربی الفاظ سخت ضرورت کے وقت استعمال کیے جاتے ہیں اور عربی اور فارسی تراکیب (مرکبات اضافی و توصیفی و عطفی) سے کامل احتراز کیا جاتا ہے جیسے ریاضؔ خیرآبادی کا ناول نظارہ جو رینالڈس کے ناول ایلن پرسی کا اردو ترجمہ ہے۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ابو الاعجاز حفیظ صدیقی (1985)۔ کشاف تنقیدی اصطلاحات (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ص 73
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔