خالص ریاضی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خالص ریاضی ریاضی کی وہ شاخ ہے جس میں تجریدی تصورات کا مطالعہ کرتے ہیں۔ آٹھارویں صدی کے بعد سے یہ ریاضی کی ایک تسلیم کردہ شاخ مانی جاتی ہے۔ خالص ریاضی کو اس طرح سے بھی دیکھا جا سکتا ہے جو اطلاقی ریاضی نہ ہو جس میں ہم تجریدی تصورات کا مطالعہ یہ دیکھے بغیر کرتے ہیں کہ اُن کی اصل زندگی میں کیا اہمیت ہے اور وہ کہاں استعمال ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ فلسفیانہ طور پر اطلاقی اور خالص ریاضی میں خاصا فرق ہے مگر درحقیقت اُن کا کام ایک دوسرے سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔ اصل زندگی کے مسائل حل کرنے کے لیے عموما ریاضی دان ایسی اصول اور طریقے دریافت کرتے رہتے ہیں جو عام طور پر خالص ریاضی کے زمرے میں آتے ہیں۔ دوسری طرف بہت سے خالص ریاضی دان قدرتی اور سماجی مظاہر کو اپنی تجریدی تحقیق کے لیے استعمال کرتے ہیں۔